• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 21, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

ماں میں فوج میں جاؤں گا مگر کینسر نے بستر پر پہنچا دیا

by sohail
جنوری 8, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

انسان کو اللہ نے بہت سخت جان بنایا ہے مگر اس کے باوجود کچھ قریبی لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو تکلیف میں دیکھ کر سخت سے سخت جان انسان کو بھی توڑ کر رکھ دیتا ہے۔ اکلوتی اولاد کو تکلیف میں دیکھ کر ماں باپ یہی چاہتے ہیں کہ خود کو بیچ کر بھی اولاد کی تکلیف کو دور کر دیں-

ایسی ہی ایک دکھ بھری داستان ہیومن آف بمبئی کے سوشل میڈیا پیج سے ایک ماں نے شئیر کی جس میں اس کا کہنا تھا کہ پرساد اس کا اکلوتا بیٹا ہے ۔ چار سال کی عمر میں ایک دن اس نے اپنی ماں باپ سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ بڑا ہو کر فوج میں جانا چاہتا ہے- پرساد کی اس خواہش کو اس کے والد نے جب سنا تو وہ بہت خوش ہوئے کیوں کہ

یہ ان کی اپنی بھی بچپن کی خواہش تھی جو معاشی مسائل کے سبب ادھوری رہ گئی تھی مگر انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اپنے بیٹے کی اس خواہش کو ادھورا نہ رہنے دیں گے- انہوں نے پرساد کا داخلہ ایک فوجی اسکول میں ابتدا ہی سے کروا دیا اس اسکول میں تعلیم حالانکہ ان کے حساب سے بہت مہنگی تھی- مگر پرساد کے مزدور باپ نے اس کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لیے پہلے سے بھی زيادہ مزدوری اور محنت کرنی شروع کر دی- پرساد کو بھی اپنے والد کی اس محنت کا احساس تھا اس وجہ سے وہ نہ صرف نصابی سرگرمویں میں اول پوزیشن لیتا تھا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا تھا-

سب کچھ ٹھیک تھا مگر پرساد کی سترہویں سالگرہ کے بعد آٹھ مہینے قبل سے پرساد کی طبعیت کچھ خراب رہنے لگی اسکول سے واپسی کے بعد کبھی سر درد کی شکایت کرتا اور کبھی تھکن کے سبب بے حال نظر آتا- اس کے بعد اس کو مستقل بخار رہنے لگا جو کسی بھی صورت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا-

جس کے بعد جب مکمل چیک اپ کروایا گیا تو پرساد کے والدین کو ڈاکٹروں نے بتایا کہ پرساد ایک ایسے خطرناک مرض کا شکار ہے جو کہ وقت کے ساتھ علاج نہ ہونے کی صورت میں کینسر میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے-
والدین کے لیے یہ خبر کسی سانحہ سے کم نہ تھی اس کے ساتھ اس مرض کا مہنگا علاج ایک اور مسئلہ تھی اس کے ایک وقت کے انجکشن کی قیمت چھ ہزار تھی- جس کو پورا کرنے کے لیے اس کے والد نے ایکسٹرا شفٹ میں کام کرنا شروع کر دیا- گزشتہ ہفتے پرساد کے والد نے فیصلہ کیا کہ گاؤں میں جو ان کی تھوڑی بہت جائیداد ہے اس کو فروخت کر کے کچھ پیسوں کا انتظام کر لیں جس کے لیے وہ گاؤں چلے گئے-

مگر تقدیر کو کچھ اور ہی منظور تھا رات میں ایک آنے والی فون کال نے ان کو یہ بری خبر سنائی کہ پرساد کے والد کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اور اس کی وجہ سے ان کی جان چلی گئی ہے-
پرساد کے والد کی موت نے ان کی ساری امیدوں کو توڑ کر رکھ دیا پرساد کی حالت بھی اپنے والد کی جدائی میں بہت خراب ہے- اس کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کے علاج کے لیے مزید پچیس لاکھ کی ضرورت ہے-

شوہر کی موت کے بعد پرساد کی ماں اپنے اکلوتے جوان بیٹے کو نہیں کھونا چاہتی ہیں اس وجہ سے انہوں نے سب سے اپیل کی کہ ان کے بچے کی جان بچانے کے لیے اس کی مدد کریں تاکہ وہ اپنے جواں بیٹے کی جان بچا کر اس کو آرمی میں بھیج کر اس کے والد کے خواب کو پورا کر سکیں-

Tags: MotherUrdu Story
sohail

sohail

Next Post

10،50،100،1000 والے نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ بارےاسٹیٹ بینک پاکستان کا اہم اعلان

مری کا افسوسناک واقعہ ،پاکستانی حکومت کی بے حسی اور گورا لارڈ

مری میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی نوید اقبال آخری وقت تک مدد کیلئے پکارتے

گاڑی کے اندر یہ ہینڈل کس لیے لگایا جاتا ہے؟ پاکستانی یہ بات نہیں جانتے ہونگے

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مشکل کی گھڑی میں عمدہ مثال قائم کر دی

افسوسناک حادثہ ، صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی ڈرائیور سمیت جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In