• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 28, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

عثمان مرزا کیس کے اختتامی لمحات میں کہانی میں ڈرامائی موڑ ، لڑکا لڑکی مکر گئے ،صلح کیلئے بھاری ڈیل کے خبریں سامنے آگئیں

by sohail
جنوری 11, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد ویڈیو سکینڈل کیس میں انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ زیادتی کیس میں مدعی لڑکا اور لڑکی اپنے بیان سے مکر گئے جبکہ متاثرہ جوڑے نے ٹرائل کورٹ میں بیان دے دیا ہے۔
اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کی ویڈیو بنانے اور بلیک میلنگ کے کیس میں متاثرہ جوڑے نے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت تمام ملزمان کو پہچاننے سے انکار کر دیا ہے۔ مقدمہ اب اپنے منطقی انجام کو پہنچنے ہی والا تھا کہ متاثرہ جوڑے نے اپنا بیان بدل لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون کے ایک فلیٹ میں لڑکا اور لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے، ان کی برہنہ ویڈیو بنانے اور انھیں جنسی عمل پر مجبور کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی تھی۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار بھی کیا تاہم اب لڑکا اور لڑکی نے ملزمان کو پہنچاننے سے انکار کر دیاہے، دونوں مدعی اپنے بیان سے مکر گئے ہیں، لڑکے اور لڑکی نے ٹرائل کورٹ میں اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا دیاہے۔
لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے سارا معاملہ خود بنایا ہے، میں نے بیان حلفی کسی کے دباو میں آ کر نہیں دیا، کسی بھی ملزم کو نہ شناخت کیا اور نہ ہی کسی پیپر پر دستخط کیئے۔ میں نے کسی کو بھی تاوان کی رقم ادا نہیں کی، ملزم ریحان سمیت دیگر ملزمان کو مجھے تھانے میں دکھایا گیا تھا ،ریحان سمیت کسی بھی ملزم نے میرے ساتھ زیادتی کی کوشش نہیں کی ، میں ریحان کو نہیں جانتی نہ ہی وہ ویویڈو بنا رہا تھا۔اس حوالے سے یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے صلح کیلئے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی ڈیل کی گئی ہے ۔

اسلام آباد عثمان مرزا ریپ کیس میں مدعی لڑکے اور لڑکی اپنے بیان سے مکر گئے ہیں یہ ان کے ملزم ہی نہیں ہیں۔ پولیس زرائع مطابق صلح کے لیے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی ڈیل کی گئی ہے۔پولیس کی ساری محنت پر پانی پھیر دیا گیا ہے۔مرزا بہت جلد آپ کے درمیان ہوں گے ٹک ٹاک پر۔ہور کوئی ساڈے لائق؟

— Rauf Klasra (@KlasraRauf) January 11, 2022
خیال رہے کہ 02 دسمبر2021ء کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عثمان مرزا کیس میں ایف آئی اے اہلکار مسعود علی پر ملزمان کے وکلاء نے جرح مکمل کرلی تھی۔جمعرات کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطاء ربانی کی عدالت میں کیس کی سماعت کی گئی،مرکزی ملزم عثمان مرزا اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیاگیا،سماعت کے دوران ملزمان کے وکلاء نے گواہان پر جرح کی۔
ایف آئی اے اہلکار مسعود علی نے کہاکہ میرے پاس اصلی ویڈیو نہیں تھی بلکہ انٹرنیٹ سے ڈاؤنلوڈ کی ہوئی ویڈیو تھی۔ ملزمان کے وکلاء نے سوال کیا کہ کیا آپ نے آڈیو ویڈیو میں سپیشلسٹ کسرس کیا ہی کیا ہے تو دکھائیں۔ایف آئی اے اہلکار مسعود علی نے کہاکہ میں نے آسٹریلین پولیس سے جو کورس کیا ہے اس میں آڈیو ویڈیو فورینسک کرنا شامل ہے۔ ملزمان کے وکلاء نے سوال کیاکہ گوگل کس کا یونٹ ہے۔ ایف آئی اے اہلکار مسعود علی نے کہاکہ مجھے نہیں پتا کہ گوگل کس کا یونٹ ہے۔
ایف آئی اے اہلکار مسعود علی پر ملزمان کے وکلاء نے جرح مکمل کرلی۔ایف آئی اے اہلکار انیس الرحمن نے کہاکہ ٹویٹر پر ٹرینڈ بنا جس پر غیر اخلاقی ویڈیوز تھیں جس پر میں نے تحقیقات کیں، میں نے ٹرینڈ پر تحقیقات نہیں کیں کہ کتنے اصلی اور نقلی اکاؤنٹ تھے۔

Tags: E11Islamabad VideoUsman Mirza
sohail

sohail

Next Post

جماعتِ اسلامی کو ووٹ دیں اور جنت کا ٹکٹ حاصل کریں، سراج الحق کا اعلان

مری میں سڑک پربرف بکھیر کر سیاحوں سے مدد کے بہانے رقم اینٹھنے والا ملزم گرفتار

اختتامی لمحات میں بڑا اپ سیٹ ، لڑکا لڑکی عثمان مرزا کو پہچاننے سے انکار ی، یہ کرشمہ کیسے ہو ؟

تائیوان کا ایف 16 کا جدید ترین ماڈل فائیو (V) طیارہ لاپتہ ، تلاش جاری

رحیم یار خان کے جوتے پالش کرنے والے بچے اجے کمار کو ایک گانے نے کہاں سے کہاں پہنچا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In