اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) رحیم یار خان میں جوتے پالش کرنے والے ہندو بچے اجے کمار کا ایک گانا کیا وائرل ہو ا ننھا گلوکار شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا ۔اب سکول بھی جاتا ہے اور پڑھ لکھ کر برا ادمی بننا چاہتا ہے۔اجے کمارنے بتایا کہ جب جوتے پالش کرتا تھا تو جودو تین سو کماتا وہ گھر دے دیتا تھا اور جو تھوڑے سے بچتے وہ خود رکھ لیتا ۔ اجے کمار کی خواہش ہے کہ وہ بڑے ہو کر افسر بنین گے اور اپنے جیسے غریب بچوں کو مفت پڑھائیں گے ۔معصوم بچے کا کہنا تھا کہ میری حکومت سے التجا ہے کہ ملک میں غربت کم کریں تاکہ ہم جیسے غریب بچے پڑھ سکیں ۔