• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

لاہور میں پولیس اسٹیشن کے سامنے میاں بیوی اور بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

by sohail
جنوری 12, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور میں پولیس اسٹیشن کے سامنے میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، جان بچا کر بھاگنے والی بچے پر بھی گولیاں چلا دی گئیں، پولیس نے بروقت ایکشن ہی نہ لیا، حملہ آور باآسانی فرار۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں عین پولیس اسٹیشن کے سامنے میاں بیوی کو سفاک ملزمان نے بے دردی سے قتل کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کاہنہ پولیس اسٹیشن کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار میاں اور بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ نامعلوم افراد کے اس حملے کے دوران جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کے بیٹا اور بیٹی جان بچانے کیلئے گاڑی سے نکل کر بھاگے۔ ملزمان نے گاڑی سے نکل کے بھاگنے والے بچوں کا تعاقب کیا اور جان بچانے کیلئے ایک دکان میں چھپنے والے بچے پر بھی گولیاں چلا کر اسے زخمی کر دیا۔
زخمی بچے کو بعد ازاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ عین پولیس اسٹیشن کے سامنے پیش آنے والے اس واقعے کے باوجود پولیس اہلکار ایکشن میں نہیں آئی، جس کے نتیجہ میں ملزمان باآسانی فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے موقف اختیار کیا کہ مقتولین کو دیرینہ دشمنی کے باعث قتل کیا گیا، جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کاہنہ میں فائرنگ کے و اقعہ کانوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر کے ہدایت کی کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے اورجاں بحق افراد کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔
جبکہ آئی جی پولیس پنجاب نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔ آئی جی پنجاب نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے لاہور اور قصور پولیس پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں، تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو جلدگرفتار کیا جائے اور سخت سے سخت سزا دلائی جائے ۔

sohail

sohail

Next Post

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 25 جنوری کو طلب، کن کن آپشنز پر غور کیا جائے گا ؟ حکومت کیلئے پریشان کن خبر

قیام پاکستان کے وقت بچھڑے 2 بھائی کرتار پور میں کئی دہائیوں بعد مل گئے، رقت آمیز مناظر

وزیر صحت پنجاب کا انتقال کے بعد اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان

ہر صدی میں بحران آتا ہے، اس صدی کا بحران عمران خان ہے، بلاول بھٹو زرداری برس پڑے

پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے میڈیا کو اربوں روپے کے اشتہارات سے نوازا۔۔ کس چینل کو کتنے اشتہارات ملے۔۔سنسنی خیز انکشافات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In