• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 25 جنوری کو طلب، کن کن آپشنز پر غور کیا جائے گا ؟ حکومت کیلئے پریشان کن خبر

by sohail
جنوری 12, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پھر سے متحرک ہوگئی اور اسلام آباد میں تحریک کے دو اہم رہنماؤں مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ اس موقع پر پہلے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں اس سے زیادہ نا اہل حکومت نہیں دیکھی، وقت آ گیا ہے کہ حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے ہر آئینی، قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے 25 جنوری کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے سمیت تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا۔
اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 23 مارچ کو ہونے والا مہنگائی مارچ انقلابی قدم ہوگا، حکومت کے اتحادیوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ بھی سوچیں کہ یہ حکومت کیا کر رہی ہے۔
مولانا نے کہا کہ ہم عمران خان کو یہ حق نہیں دے سکتے کہ ہمارے ملک کو غیر ملکی اداروں کے رحم و کرم پر چھوڑے۔فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مرضی کے نتائج کیلئے نئے نئے لوگوں کو ایمرجنسی میں تعینات کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کسی کا غلام نہ بنے۔
انہوں نے کہا کہ منی بجٹ سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان اٹھ کھڑا ہوگا، حکومت کو عوام کا احساس نہیں، بین الاقوامی اداروں کا مفاد عزیز ہے، موجودہ صورت میں 23 مارچ کا لانگ مارچ اور بھی زیادہ ناگزیر ہوگیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ عوام براہ راست اپنے حق کی جنگ لڑے گی، پی ڈی ایم اس کی قیادت کرتے ہوئے عوام کی آواز بنے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میاں نوازشریف کی حکومت میں موٹر ویز کا جال بچھایا گیا، بجلی کی پیداوار بڑھائی گئی، چین سے دوستی اقتصادی دوستی میں تبدیل ہوئی، ہم بند کمروں میں افتتاح کے قائل نہیں ہیں، اتنی بڑی رقم جو چین پاکستان میں انویسٹ کررہا تھا اسے جمود کی طرف دھکیلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہوگی اس کے بعد ہکلہ سے ڈیرہ اسماعیل خان ریلی لے جائیں گے، 25 جنوری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا، اجلاس میں 23 مارچ، 5 فروری کے انتظامی معاملات طے کیے جائیں گے، پی ڈی ایم کے اس اجلاس میں حکومت کے خلاف اقدامات پر غور ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس حکومت کو فوری طور پر رخصت کرنے کیلئے بھی بات کر رہے ہیں، یہ ایک آزاد ریاست پاکستان کو دوبارہ کالونی بنانے جارہے ہیں۔

sohail

sohail

Next Post

قیام پاکستان کے وقت بچھڑے 2 بھائی کرتار پور میں کئی دہائیوں بعد مل گئے، رقت آمیز مناظر

وزیر صحت پنجاب کا انتقال کے بعد اپنے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان

ہر صدی میں بحران آتا ہے، اس صدی کا بحران عمران خان ہے، بلاول بھٹو زرداری برس پڑے

پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے میڈیا کو اربوں روپے کے اشتہارات سے نوازا۔۔ کس چینل کو کتنے اشتہارات ملے۔۔سنسنی خیز انکشافات

پرویز خٹک اور عمران خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In