• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

عثمان مرزا کیس ، متاثرہ لڑکا لڑکی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، وجہ کیا بنی

by sohail
جنوری 18, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد میں جوڑے پر تشدد اور نازیبا حرکات کےکیس میں عدالت نے متاثرہ لڑکی اور لڑکےکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اسلام آبادکے علاقے ای الیون میں لڑکا اور لڑکی پر تشدد اور ہراساں کرنےکےکیس کی سماعت مقامی عدالت میں ہوئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عطا ربانی نے متاثرہ جوڑےکے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا۔
عدالت نے طلبی کے باوجود عدم پیشی پرلڑکا لڑکی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور ایس ایس پی آپریشن کو متاثرہ جوڑےکو پیش کرنےکا حکم دے دیا۔
متاثرہ جوڑےکے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ دونوں شہر سے باہر ہیں، عدالت پہنچنے میں 3گھنٹے لگ جائیں گے۔
عدالت نے لڑکا لڑکی تشدد کیس کی سماعت کل 19 جنوری تک ملتوی کردی۔
خیال رہےکہ گزشتہ سال جولائی میں سوشل میڈیا پر لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تشدد کرنے والے بااثر ملزم عثمان مرزا سمیت کئی افراد کو گرفتار کیا تھا۔
اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں پیش آئے واقعے کے کیس کی 11 جنوری کی سماعت میں متاثرہ لڑکی کی جانب سے عدالت میں اسٹامپ پیپر جمع کرایا گیا تھا جس میں متاثرہ لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ پولیس نے یہ سارا معاملہ خود بنایا ہے، میں نے بیان حلفی کسی کے دباؤ میں آکر نہیں دیا، میں نے کسی بھی ملزم کو نہ شناخت کیا اور نہ ہی کسی پیپر پردستخط کیے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے اس کیس کی خود پیروی کا فیصلہ کیا ہے،گذشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیس کی پیروی سے متعلق اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پیروی کا فیصلہ متاثرہ لڑکی کے ملزمان کو نہ پہچاننے کے تناظرمیں کیا، ناقابل تردید ویڈیو اور فارنزک شواہد ریکارڈ پر موجود ہیں، خواتین کو ہراساں اور بےلباس کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

sohail

sohail

Next Post

لاکھوں ٹن گندم کون سے ہاتھی نما چوہے کھا گئے، کیسے پرائیویٹ میڈیکل کالجزکھولے گئے؟مراد سعید نے اندرونی کہانی بتا دی

آخر کیوں؟

سعودی عرب میں برفباری اور اولے پڑنے کی پیشگوئی

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، پاکستان کی کیا صورتحال ہے ، جانیں

1999 میں نوازشریف کے وکیل اعتزاز احسن نے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In