• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

سعودی عرب میں برفباری اور اولے پڑنے کی پیشگوئی

by sohail
جنوری 19, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب میں سردی کی لہر میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہوگیا۔ سعودی گزٹ کے مطابق قومی مرکز برائے موسمیات (این سی ایم) کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ سعودی عرب کے بعض علاقوں میں اس وقت شدید سردی کی لہر جاری ہے اور دارالحکومت ریاض میں آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت صفر تک پہنچ سکتا ہے جب کہ اس وقت شمالی سرحدی علاقے میں تریف گورنریٹ کے ساتھ تبوک ، عرار ، رفحہ ، شکرا اور دیگر شہروں اور شمالی علاقوں کے گورنریٹس میں درجہ حرارت نقطہ انجماد پر پہنچ چکا ہے۔
این سی ایم کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا کہ مملکت میں اس وقت جو سردی کی لہر دیکھی جا رہی ہے وہ سب سے مضبوط ہے ، مملکت اس وقت بھی سردیوں کے موسم کے پہلے تہائی حصے میں ہے ، شمالی، وسطی اور مشرقی علاقے اس وقت مملکت میں سرد ہوا کے بڑے پیمانے سے متاثر ہوں گے۔
القحطانی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ریاض میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت مزید گرے گا ، مشرقی صوبے کے ساتھ ریاض میں بھی بارشوں کا امکان برقرار رہے گا جب کہ شمالی علاقوں کے پہاڑی علاقوں پر برف باری اور اولے پڑنے کا بھی امکان ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں سعودی ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی کہ رواں سال مملکت میں ریکارڈ توڑ سردی پڑے گی ، موسم سرما کے دوران کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گر جائے گا ، پہلے ہی سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں شدت والا موسم دیکھنے میں آیا ، گزشتہ ماہ کے دوران سعودی عرب کئی ریجنز میں موسلادھار بارشوں، آندھی طوفان اور ژالہ باری کے باعث درجہ حرارت میں واضح کمی آ چکی ہے جب کہ سعودی عرب میں موسم گرما کے دوران بھی موسمی شدت معمول سے زیادہ تھی، اسی طرح موسم سرما میں بھی موسمی شدت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

Tags: Saudi ArabiaSnowfall
sohail

sohail

Next Post

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، پاکستان کی کیا صورتحال ہے ، جانیں

1999 میں نوازشریف کے وکیل اعتزاز احسن نے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

ہمیں گھر بھیجتے بھیجتے یہ نہ ہو سارے گھر چلے جائیں اور صدارتی نظام آجائے

سانحہ مری کی رپورٹ پیش، سی پی او راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر مری سمیت کئی افسران معطل

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In