اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی سینیٹر سعدیہ عباسی نے قائد حزب اختلاف سے استعفیٰ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے یوسف رضا گیلانی کی دل آزاری ہوئی ہے تو ہماری قیادت آپ سے معذرت خواہ ہے،گذشتہ روز چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں ن لیگی سینیٹر سعدیہ عباسی نے ایوان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق بل کی یہاں پر جو بات ہورہی ہے اس کے ہم سب زمہ دار ہیں،یوسف رضا گیلانی سینئر سیاستدان ہیںاور ملک کے ہر بڑے عہدے پر فائز رہے ہیں،ہم پارٹی سے درخواست کریں گے کہ ان کا اپوزیشن لیڈر کا استعفیٰ قبول نہ کیا جائے جبکہ بل جس دن پاس ہوا اس دن ہر جماعت کے ہی کوئی نہ ارکان غیر حاضر تھے ۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا ؟ ویڈیو ملاحظہ کریں :
شکریہ سعدیہ عباسی صاحبہ!
— Kasim Gilani (@KasimGillani) January 31, 2022
آپ کے یہ الفاظ تہذیب اور شائستگی کا ایک اظہار ہیں، یہ پارلیمانی نظام کی وسعت اور برداشت کو بھی بیان کرتے ہیں۔
صرف ایک یوسف رضا گیلانی پر ملبہ ڈالنا ایک افسوس ناک عمل تھا۔
آپ کی وضاحت نے آج یقیناً سب کے منہ بند کردئیے۔ pic.twitter.com/MMdIVYwjhA