لندن: برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کے پیش نظر لندن شہر کو مکمل طور پر لاک ڈان کرنے کا اشارہ دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی شرح میں دوگنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بیس ہزار فوجیوں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
بورس جانسن کا کہنا ہے کہ لوگوں کو سوشل سرگرمیوں سے روکنے اور گھروں میں رکھنے کے لیے اب سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
لندن میں اب تک 953 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ برطانیہ میں اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد دو ہزار چھ سو چھبیس ہے۔
دوسری جانب حکومت نے اسپتالوں کے قریب آکسیجن فراہم کرنے والے ٹینکرز ٹھرا دیئے ہیں جبکہ سامان کی ترسیل کے لیے ہیلی کاپٹرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے 104 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 2 ہزار 626 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
دوسری جانب دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 8 ہزار 9 سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے جبکہ 2 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔