پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل میں شریک 128 کھلاڑی، بورڈ حکام، اسپورٹ اسٹاف، میچ آفیشلز، براڈکاسٹرز اور فرنچائز کے مالکان کے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کر دی ہے۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل کی ساکھ کے لیے یہ ٹیسٹ کرانا بہت ضروری تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو اس بات کی خوشی ہے کہ پی ایس ایل میں شریک تمام کھلاڑی، براڈکاسٹرز، اسپورٹ اسٹاف اور دیگر کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور انہوں نے بغیر کسی صحت کے مسائل کے اپنے خاندانوں کے پاس واپس چلے گئے ہیں۔
انہوں نے تمام مداحوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا کے معاملے میں احتیاط برتیں اور معاشرے کے دیگر افراد کی بہبود کا بھی خیال رکھیں۔