• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اشیاء کی برآمد اور درآمد، وفاقی کابینہ کا اہم فیصلہ

by sohail
مارچ 19, 2020
in تازہ ترین, معیشت
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کے علاوہ دیگر وزارتوں کے ذریعے درآمد/ برآمد کی اجازت کے اجراء پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ فیصلہ وزارت تجارت کی جانب سے ذاتی حفاظتی سامان کی برآمد پر پابندی لگانے کی سمری کے ذریعے کیا گیا۔

وزارت تجارت نے کابینہ کو بتایا کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورو نا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اب تک پاکستان میں 250 سے زائد کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اس صورتحال کے پیش نظر منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے وائرس کے روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں لیکن  یہ ہدایات وازرت تجارت کی مشاورت کے بغیر جاری کی گئیں۔ 

وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صحت کے مراکز  کو کافی تعداد میں ابتدائی طبی مواد کی انتہائی ضرورت ہے، ان میں N95 ماسک، دستانے اور چشمے شامل ہیں۔

منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن نے ذاتی حفاظت کے آلات کی ایک فہرست بھی فراہم کر دی ہے جس میں جائزہ لینے اور سامان اکٹھا کرنے کے عمل کے مکمل ہونے تک اشیاء پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کی گئی ہے.

وزارت تجارت نے کابینہ سے جن اشیاء کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کے لیے منظوری طلب کی ان میں tayvek   سوٹ ،ڈسپوز ایبل گاؤن، ڈسپوز ایبل دستانے، چہرے کی ڈھالیں، N95ماسک, بائیوہیزرڈ بیگ, چشمے, جوتوں کا غلاف, سرجیکل ماسک اور ہاتھ صاف کرنے والی جراثیم کش ادویات وغیرہ شامل ہیں۔

کابینہ میں  ایک رکن نے SWOT Analysis کرانے کا مشورہ دیا تاکہ کورونا وائرس کے معیشت پر اثرات کا اندازہ لگایا جا سکے۔ وزارت تجارت نے کابینہ کو بتایا کہ برآمدات/درآمدات پر پابندی اور نرمی کا اختیار کابینہ کے پاس ہے جبکہ ایسی مثالیں موجود ہیں جہاں پر کچھ ڈویژنز نے خود ان اختیارات کا استعمال کیا ہے۔

 وزارت تجارت نے اس عمل پر  ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے منافع خوری کو فروغ ملتا ہے۔

کابینہ نے ان خلاف ورزیوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈویژنز کو ہدایت جاری کی ہے  کہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں آنے والی اشیاء کی برآمد/درآمد پر پابندی عائد کرنے سے گریز کریں اور اپنی  تجاویز وزارت تجارت کو بھیجیں۔

sohail

sohail

Next Post

سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب رحیم نے کورونا وائرس پھیلنے کی اصل وجہ بتادی

کینیڈا میں 16 لاکھ ڈالر کا گھر خریدنے والے پاکستانی پولیس افسر کی 20ویں گریڈ میں ترقی

کوروناکی وبا، اسلام آباد چڑیا گھر کا ہاتھی ’کاون‘ مزید تنہا

کورونا کا خوف، چھینک مارنے والے کو ہجوم نے پیٹ ڈالا

آسٹریلوی فوجی کے ہاتھوں نہتے افغان شہری کے قتل کی لرزہ خیز ویڈیو سامنے آگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In