• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کینیڈا میں 16 لاکھ ڈالر کا گھر خریدنے والے پاکستانی پولیس افسر کی 20ویں گریڈ میں ترقی

by sohail
مارچ 20, 2020
in تازہ ترین, سکینڈلز
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر اعظم عمران خان نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالے سے نیب تحقیقات کا سامنا کرنیوالے سابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کو گریڈ 19سے 20 میں ترقی دینے کی منظوری دیدی۔

سنٹر ل سلیکشن بورڈ کے 27سے 29جنوری کو ہونیوالے اجلاس میں گریڈ 21اور 20 میں مختلف کیڈر کے افسران کی ترقی کے لیے سفارشات وزیر اعظم عمران خان کو بھجوائی گئی تھیں جس کی منظوری دیدی گئی ہے، تمام کیڈرا ور ایکس کیڈر افسروں کی سمری وزیر اعظم سے منظور ی کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو موصول ہوگئی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئی ترقی پانیوالے افسران کا پوسٹنگ پلان مرتب کرنا شروع کر دیا ہے۔ 2018ء میں قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے اس وقت کے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کلیم امام کو خط لکھا گیا تھا جس میں سابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے اثاثہ جات اور پچھلے 4سال کے دوران ان کی ترقیوں ، تبادلوں اور تقرریوں کا ریکارڈ مانگا گیا تھا ۔

پولیس سروس کے سینئر آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف کے بارے میں باخبر ذرائع بتاتے ہیں کہ وہ دوہری شہریت کے حامل ہیں اور انہوں نے کینیڈا میں 16لاکھ ڈالر مالیت کا گھر بھی خریدا ہے ۔

ڈاکٹر حیدر اشرف یونیورسٹی آف ٹورنٹو کینیڈا سے ایل ایل ایم کرنے کے لیے ’’ ایکس پاکستان لیو‘‘ کے تحت 1سال کی چھٹی پر کینیڈا چلے گئے تھے ۔

حال ہی میں گریڈ20سے 21 میں ترقی پانیوالوں میں پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے کیپٹن (ر) نسیم احمد نواز،احسن منگی ، خالد شیر دل ،طارق وقار بخشی شامل ہیں ۔

پولیس سروس کے گریڈ 19سے 20 میں ترقی پانیوالوں میں محمد علی نیکو کارا ،ساجد علی ، مطلوب احمد ،سید علی محسن جبکہ پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ 19سے 20 میں جانیوالے افسران میں ڈاکٹر نعیم رءوف،محمد حنیف چنا،کیپٹن (ر) ظفر اقبال،مسز صولت ثاقب شامل ہیں ۔

sohail

sohail

Next Post

کوروناکی وبا، اسلام آباد چڑیا گھر کا ہاتھی ’کاون‘ مزید تنہا

کورونا کا خوف، چھینک مارنے والے کو ہجوم نے پیٹ ڈالا

آسٹریلوی فوجی کے ہاتھوں نہتے افغان شہری کے قتل کی لرزہ خیز ویڈیو سامنے آگئی

کورونا وائرس، امریکی حکومت کی نااہلی، امریکی صحافی کی زبانی

پی ٹی آئی کو بھی بالآخر پٹواریوں کی ضرورت پڑ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In