لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس اہلکار نے دوران ڈیوٹی ملنے والے ایک لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل فون ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعلقہ شہری تک پہنچا دئیے۔
ترجمان پولیس کے مطابق نیو انارکلی کے سب انسپکٹر انور کودوران ڈیوٹی ایک مشکوک لاوارث بیگ ملا۔سب انسپکٹر انور نے چیک کیا تو بیگ میں نوٹوں کی گڈیاں 1 لاکھ 85 ہزار موبائل اور ضروری کاغذات تھے۔انور نے فوری سنئیر افسران کے نوٹس میں دیا اور بیگ کے مالک شہری سے رابطہ کیا۔شہری فاروق کے مطابق موٹر سائیکل پر دوران سفر میرا بیگ گر گیا جو مجھے پتہ نا چلا۔میری ساری زندگی کی جمع پونجی اور ضروری کاغذات اسی بیگ میں تھے۔شہری فاروق کا رقم اور ضروری کاغذات واپس ملنے پر خوشی کا اظہار کیا،شہری نے محکمہ پولیس کو سراہتے ہوئے سب انسپکٹر محمد انور کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نے نے ایماندری کی مثال قائم کرنے والے سب انسپکٹر انور اور ٹیم کو شاباش دی ہے۔