• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

یہ 1 بلین پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین ایک بلین ہوگا

by sohail
فروری 4, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) 92 کی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن خان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں عوام کے لیے کوئی خیر نہیں ہوتی۔ایک بلین سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔صرف ریزرو بڑھ جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین ایک بلین ہوگا۔ہم نے قائد کے فرمان اور اصول کا سودا کر لیا۔
معاشی خود مختاری کا بھی سودا کر لیا۔ہمارا گورنر ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹر کو (انڈین لیڈی) کو ڈائریکٹ رپورٹ کرے گا۔خیال رہے کہ آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کیا کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر فوری جاری ہوں گے، جبکہ مزید ایک ارب کے اجرا سے قرض پروگرام کی جاری رقم 3 ارب ڈالرہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے کورونا سےمتاثرمعیشت کوسنبھالا ہے، پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھا جس کےباعث ڈالرمہنگا ہوا ہے۔
آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ آرٹیکل فور کے تحت مذاکرات اختتام پذیر ہوچکے ہیں اور ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو ایک ارب ڈالرز کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے ، پاکستان کو 6 ارب ڈالرز قرض میں سے 3 ارب ڈالرز موصول ہوچکے ہیں۔ پاکستان نے معاشی اصلاحات کے لیے بروقت اقدامات کیے۔ آئی ایم ایف نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو مہنگائی اور معاشی استحکام لانے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے، مانیٹری پالیسی کے ذریعے کیے گئے اقدامات ضروری ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی خودمختاری مالیاتی استحکام لائے گی۔ پاکستان میں معاشی ترقی روزگارکے فروغ کا ذریعہ بنے گی۔ پاکستان میں سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنا بڑاچیلنج ہے اور توانائی کے گردشی قرض پرقابوپانا بھی ایک چیلنج ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 4 فیصد ہوسکتی ہے۔ پاکستان میں مہنگائی بڑھنےکی شرح 10.2 فیصد ہے۔رواں سال مالیاتی خسارہ معیشت کا 6.9 فیصد ہوسکتا ہے۔ پاکستان کی معیشت کے لحاظ سے قرضوں کا بوجھ 86.7 فیصد ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ توانائی شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے ،گردشی قرضوں کے پلان سے پیداواری لاگت وصول ہوگی اور توانائی شعبے کی سبسڈیز کو بہتر کیا جا سکے گا۔

sohail

sohail

Next Post

اپنی للو مت چلائو والی ویڈیو سے مشہور ہونے والی مسز خان کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

آرمی کس شخصیت پر اعتبار کیلئے ہر گز تیار نہیں ، کپتان کے 5سال پکے یا چل چلا ئو کا وقت ؟

کپتان حکومت ختم کرنے کیلئے پی پی اور ن لیگ کا بڑا گٹھ جوڑ ، کمانڈو ایکشن کا فیصلہ

کے پی میں شکست کے بعد عمران خان ان ایکشن ، پارٹی کو اہم ہدایات جاری

بھائی کو منا لو تو ہماری پارٹی تمہیں ووٹ دے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In