• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

کپتان حکومت ختم کرنے کیلئے پی پی اور ن لیگ کا بڑا گٹھ جوڑ ، کمانڈو ایکشن کا فیصلہ

by sohail
فروری 5, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہےکہ حکومت سے چھٹکارے کے لیے تمام آئینی، قانونی و سیاسی آپشنز استعمال کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ لاہور میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج ایک ایجنڈے پر اتفاق نہیں کیا تو قوم معاف نہیں کرے گی، حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے آپشن پر سنجیدگی سے گفتگو کی گئی، اس پر اپنی پارٹی اور پی ڈی ایم میں مشاورت کریں گے، عدم اعتماد کے معاملے پر نواز شریف اور پارٹی کی سینٹرل کمیٹی فیصلہ کرے گی۔ پی پی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کیخلاف تمام آئینی، قانونی و سیاسی آپشنز کو استعمال کرنا ہوگا، ہم نے طے کیا ہے کہ چند دن میں ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مشاورت کرکے ہمارے اتحاد پی ڈی ایم میں اس معاملے کو لے کر جائیں گے، مشاورت کے ساتھ اکٹھے ہوکر حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو کے ہمراہ لیگی قیادت سے ملاقات کے لیے ماڈل ٹاؤن پہنچے جہاں شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے ان کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی (ن) لیگ کی قیادت سے ملاقات ہوئی جس میں شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، خواجہ سعد اور مریم اورنگزیب شامل تھیں۔ دونوں جماعتوں کی قیادت کی جانب سے اس اہم ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی اور حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔

sohail

sohail

Next Post

کے پی میں شکست کے بعد عمران خان ان ایکشن ، پارٹی کو اہم ہدایات جاری

بھائی کو منا لو تو ہماری پارٹی تمہیں ووٹ دے گی

وہ پاکستانی جس سے لتا جی اس قدر شدید محبت کرتی تھیں کہ ان سے شادی نہ ہونے پر زندگی بھر شادی نہ کی

داماد نے سسر کو کلین بولڈ کیاتو شاہد آفریدی کی بیٹیوں کا کیا رد عمل تھا

روسی صدر کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم عمران خان کا روس جانے کا فیصلہ،تفصیلات آگئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In