• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

وہ پاکستانی جس سے لتا جی اس قدر شدید محبت کرتی تھیں کہ ان سے شادی نہ ہونے پر زندگی بھر شادی نہ کی

by sohail
فروری 7, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ 8 دہائیوں تک بھارتی فلم انڈسٹری پر حکومت کرنے والی لتا جی نے زندگی میں ایک ہی بار محبت کی اور اتنی محبت کی کہ اسے خود ہی شادی کی پیشکش بھی کردی لیکن ہر لازوال محبت کی داستان کی طرح اس محبت کا مقدر بھی جدائی ٹھراکیوں کہ ان کے محبوب کا تعلق پاکستان سے تھا ۔

لتا اور استاد سلامت علی خاں کی محبت 1950 میں شروع ہوئی۔ لتا فلمی گیت گاتی تھیں جبکہ استاد سلامت علی خاں کلاسیکل موسیقی کے شہنشہاہ مانے جاتے تھے۔ دونوں اپنی اپنی جگہ پر اونچا مقام رکھتے تھے۔ ایک دوسرے سے محبت کرنے کے علاوہ شادی کے خواہشمند تھے لیکن نہیں کرسکے۔ استاد سلامت علی خاں نے پیشکش کے باوجود لتا سے شادی کیوں نہیں کی اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ "انھیں ہندو سماج میں ایک دیوی مانا جاتا ہے، ہندوستان سمیت پوری دنیا میں ہندو لتا منگیشکر کو اوتار سمجھتے ہیں۔

اس لیے لتا سے میری شادی ہونا آسان معاملہ نہیں تھا۔ اس وقت مجھے یوں لگا اگر میں نے لتا سے شادی کر لی تو کم از کم یہ ہو سکتا ہے کہ مجھے اور لتا کو ختم کر دیا جائے اور زیادہ سے زیادہ یہ بھی ممکن تھا کہ پاکستان اور انڈیا میں جنگ ہو جاتی، ایسا ممکن تھا کیونکہ دونوں کے مابین مسائل بھی ہیں اور یہ لڑنے کے بہانے بھی ڈھونڈتے رہتے ہیں۔
بھارت میں موسیقاروں کے پروگرام منعقد کروانے والے بادل چوہدری نے بتایا کہ لتا جی نے استاد سلامت سے یہاں تک کہا تھا کہ آپ چھ مہینے پاکستان میں اپنے بیوی بچوں کے پاس رہیں اور چھ ماہ ممبئی میں میرے ساتھ رہیں۔

وہ سارا دن استاد سلامت کا سنگیت سنتی رہتی تھیں، فلمی میوزک سے ان کا دل اٹھ گیا تھا۔ استاد سلامت علی خاں نے لتا سے شادی نہ کرنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ 1953 میں جب وہ بھارت کے دورے پر جاتے تھے اور کبھی لتا کے گھر قیام کرتے تھے تو لتا تمام ملاقاتیں کینسل کردیتی تھیں۔ ایک بار ایسا ہی ہوا یہاں تک کہ لتا نے گانے گانے بھی بند کردیئے جس کے بعد بھارتی انڈرورلڈ سے دھمکی دی گئی کہ استاد سلامت علی خاں فوراً ملک چھوڑ دیں۔

1998 میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے لتا کو لاہور آنے کی دعوت دی جس پر لتا نے جواب دیا کہ استاد سلامت علی خاں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ مجھے لاہور لے جائیں گے لیکن انھوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا یہ انٹرویو پڑھ کر استاد سلامت علی خاں کئی دنوں اداس رہے۔ ان کے پوتے شجاعت نے برطانوی خبررساں ادارےکو بتایا کہ میرے دادا لتا جی کا گیت لگ جا گلے کہ پھر یہ حسیں رات ہو نہ ہوگنگنا کر خاموش ہوجاتے تھے۔

استاد سلامت علی خاں کی بیوی بھی لتا کی مداح تھیں موسیقی کی دنیا کا ایک اور بڑا نام استاد گلو خاں جو استاد سلامت علی خاں کے سالے بھی ہیں، انھوں نے بتایا کہ "جب استاد سلامت نے لتا سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تو وہ خاں صاحب سے ناراض ہو گئی تھیں۔ ہمارے خاندان میں میری بہن رضیہ بیگم کے بھی علم میں تھا کہ لتا نے خاں صاحب کو شادی کی پیشکش کی لیکن انھوں نے اپنے گھر اور بچوں کے لیے انکار کر دیا۔ دنیا کی ہر عورت کی طرح میری بہن بھی لتا منگیشکر کی ڈائی ہارڈ فین تھی لیکن لتا اسے بطور سوتن قبول نہیں تھی

sohail

sohail

Next Post

داماد نے سسر کو کلین بولڈ کیاتو شاہد آفریدی کی بیٹیوں کا کیا رد عمل تھا

روسی صدر کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم عمران خان کا روس جانے کا فیصلہ،تفصیلات آگئیں

سرکاری ملازمین کیلئے پنشن اور دیگر مراعات ختم کرنے کے معاملے پر حکومت نے وضاحت کر دی

بھارت میں یکا یک بے پناہ مشہور ہونے والی حجاب گرل مسکان در اصل کون ہیں ؟ 

بھارت میں یکا یک بے پناہ مشہور ہونے والی حجاب گرل مسکان در اصل کون ہیں ؟ 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In