• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

جہانگیرترین کے ملازم آگے اورمیں ان کے پیچھے رہوں،یہ میرے لیے مناسب نہیں ہے

by sohail
فروری 4, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین کے حلقہ این اے 161سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میاں شفیق آرائیں اور جہانگیر ترین کے اختلافات کُھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے ملتان کے بیورو چیف عامر اقبال کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میاں شفیق آرائیں نے بتایا کہ جہانگیرترین کے ملازم آگے اورمیں ان کے پیچھے رہوں، یہ میرے لیے مناسب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین کے ملازمین کی مداخلت سے مسائل پیدا ہوئے۔ میاں شفیق آرائیں کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے رویے سے تنگ آ کر میں نے وزیراعظم عمران خان کو استعفٰی دیا ليکن میرا استعفٰی منظورنہیں کیا گيا اور کہا گیا کہ آپ کام جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی تجویز دی گئی تھی کہ علی ترین کو دوبارہ انتخاب لڑوائیں۔
الیکشن کے بعد جہانگیرترین خود یا علی ترین کو حلقے میں بٹھاتے تو عوام کی ان کے لیے ہمدردی ہوتی۔ میاں شفیق آرائیں نے اس بات کا دعویٰ بھی کیا کہ پنجاب میں عثمان بزدارکی جگہ کوئی اور ہوتا توبہتر پرفارمنس دیتا۔ شفيق آرائيں کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی پرانے سیاست دان ہیں جبکہ جہانگیر ترین کا کیرئیر 2002ء سے شروع ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال سے سارے پروجیکٹس میرے کہنے پر ہورہے ہیں۔ شفيق آرائيں نے دوران انٹرویو اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ کھاد بحران پی ٹی آئی کی مس مینجمنٹ کی وجہ سے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور کابینہ کے ممبران کو اس کو دیکھنا چاہئیے کیوں کہ اس سے مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔

sohail

sohail

Next Post

یہ 1 بلین پاکستان کی تاریخ کا مہنگا ترین ایک بلین ہوگا

اپنی للو مت چلائو والی ویڈیو سے مشہور ہونے والی مسز خان کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

آرمی کس شخصیت پر اعتبار کیلئے ہر گز تیار نہیں ، کپتان کے 5سال پکے یا چل چلا ئو کا وقت ؟

کپتان حکومت ختم کرنے کیلئے پی پی اور ن لیگ کا بڑا گٹھ جوڑ ، کمانڈو ایکشن کا فیصلہ

کے پی میں شکست کے بعد عمران خان ان ایکشن ، پارٹی کو اہم ہدایات جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In