• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

بہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزرا میں تعریفی اسناد تقسیم ، سیاسی رہنمائوں کی تحریک انصاف پر شدید تنقید

by sohail
فروری 10, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ مراد سعید کا پہلا، اسدعمرکا دوسرا اور ثانیہ نشتر کا تیسرا نمبر رہا۔
وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی پر 10 وفاقی وزارتوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ چوتھے نمبر پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، پانچویں نمبر پر وفاقی وزیر ہیومن رائٹس شیریں مزاری رہیں۔ چھٹے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار، ساتویں پر معید یوسف، آٹھویں نمبر پر عبدالرزاق داؤد رہے۔ شیخ رشید کی وزارت کا نواں، فخر امام کی وزارت کا دسواں نمبر رہا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شہزاد ارباب نے پہلے ہی بتا دیا تھا ٹاپ 10 کون ہیں اس لیے باقی وزراء نہیں آئے، مراد سعید کی وزارت کی کارکردگی بہترین ہے، مراد سعید کو پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد دیتا ہوں، تعریفی اسناد کی تقسیم سے وزارتوں کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی وزارتوں کو مراعات دی جائیں گی، سزا اور جزا کے بغیر دنیا کا کوئی نظام کامیاب نہیں ہوسکتا۔
عمران خان نے کہا کہ گورننس کا مقصد عوام کی زندگی میں بہتری لانا ہونا چاہیے، ہمیں اپنی برآمدات کو فروغ دے کر معیشت کو مستحکم بنانا ہے، بہتر کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کے بونس میں اضافہ کیا جائے گا، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے غیر روایتی حل تلاش کرنا ہے۔
دوسری جانب بڑے بڑے وزراء کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، شوکت ترین، حماد اظہر، پرویز خٹک تعریفی سرٹیفکیٹ نہ لے سکے۔ شبلی فراز، فیصل سلطان، فروغ نسیم، مونس الہٰی اور امین الحق بھی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔
فہرست میں شامل نہ ہونے والے وزراء نے اپنی کارکردگی پر خود ہی اطمینان کا اظہار کر دیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ مثبت کارکردگی دکھا رہی ہے، وزیراعظم بھی مطمئن ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے آئندہ بہتر کارکردگی سے سرٹیفکیٹ جیتنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزراء کی کارکردگی منصوبوں پر عملدرآمد سے جانچی جاتی ہے، پراجیکٹس پر عملدرآمد رپورٹ وزارت وزیراعظم آفس کو دیتی ہے، کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا ہے جو زیادہ سود مند ہوگا، آئندہ کارکردگی سرٹیفکیٹ جیتنے کے لئے پر امید ہوں۔
ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزراء کو بدترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ دیئے، نیازی کابینہ چارج شیٹ کی مستحق ہے۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی بدانتظامی، کرپشن اور ناکامیوں سے بھری ہے، کون سی وزارت ہے جس کی وجہ سے ملک میں بحران پیدا نہیں ہوا، وزیراعظم نے وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیکر قوم کے ساتھ مذاق کیا۔
جے یو آئی ف نے بھی وزراء کو تعریفی اسناد دینے کو ٘مذاق قرار دے دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کی تباہی کے ذمہ دار وزراء کو تعریفی اسناد دینا بے شرمی کی انتہا ہے۔

sohail

sohail

Next Post

خلا میں مقناطیسی طوفان،دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک کی سپیس ایکس کے درجنوں انٹرنیٹ سیٹلائٹ برباد، زمین پر اس کا کیا اثر پڑا؟حیران کن خبر

ان ہائوس تبدیلی کا معاملہ نمبر گیمز کے مرحلے میں داخل

پاکستانی نوجوان بیوی کی وجہ سے گزشتہ 8 سال سے درخت پر رہنے پر مجبور

ن لیگ نے شہزاد اکبر اور چیئرمین نیب کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا

آخر کیوں ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In