• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

بانی متحدہ پر دہشت گردی پر اکسانے کا کیس ، برطانوی عدالت نے فیصلہ سنادیا

by sohail
فروری 15, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین پر دہشت گردی پر اکسانے کا جرم ثابت نہ ہوسکا، برطانوی عدالت نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
بانی متحدہ کو دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے 2 الزامات کا سامنا تھا، دونوں الزامات 22 اگست 2016 کو کی جانے والی دو تقاریر سے متعلق تھے۔ جیوری نے بانی متحدہ کو دہشت گردی کے دونوں الزامات سے بری کیا۔
بانی متحدہ نے تقریر میں کارکنوں کو جیو اور دو دیگر نجی چینلز پر حملہ کرنے کا کہا تھا، تقریر کے بعد کارکنوں نے ایک نجی چینل کے دفتر پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔
کراؤن پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) نے بانی متحدہ کے خلاف ٹیرر ازم ایکٹ 2006 کی سیکشن 1 ( 2 ) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
بانی متحدہ، عدالت میں جیوری کے سامنے گواہی کیلئے پیش نہیں ہوئے تھے، جج نے جیوری پر واضح کردیا تھا کہ گواہی نہ دینے کا مطلب جرم تسلیم کرنا نہیں، فیصلہ شہادتوں پر کیا جائے۔
گزشتہ جمعے کی سہ پہر دونوں وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر جج نے جیوری کو فیصلہ کرنے کیلئے وقت دے دیا تھا۔ عدالت میں ڈاکٹر نکولا خان اور میٹ پولیس کی کاؤنٹر ٹیرر ازم کمانڈ کی آفیسر انڈرووڈ بطور گواہ پیش ہوئیں۔
استغاثہ نے مؤقف اپنایا کہ بانی متحدہ نے تقاریر سے کارکنوں کو دہشت گردی پر اکسایا، جس سے ایک شخص کی جان گئی اور املاک کو نقصان پہنچا۔ استغاثہ کے وکیل نے جیوری کو کہا تھا کہ الزامات کا برطانوی قانون کے مطابق جائزہ لیں۔
اس معاملے پر وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ان کے مؤکل دہشت گرد نہیں، اپنی تقاریر سے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور رینجرز کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے تھے، بانی متحدہ لبرل اور پروگریسیو سیاست پر یقین رکھتے اور داعش اور طالبان کے خلاف تھے۔
سماعت کے دوران بانی متحدہ کی طرف سے جیو اور جنگ پر دھاوا بولنے کا ذکر بار بار آیا۔
بانی متحدہ کے خلاف مقدمے کی سماعت 31 جنوری کو کنگسٹن کراؤن کورٹ میں شروع ہوئی تھی۔ بانی متحدہ پر 22 اگست 2016 کی متنازع تقریر پر اکتوبر 2019 میں پولیس نے دہشت گردی کے جرم کا مقدمہ قائم کیا تھا۔
بانی متحدہ کو 11 جون 2019 کو جرائم کی حوصلہ افزائی کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا، رواں برس کے آغاز میں جسمانی اور ذہنی مسائل کے سبب بانی متحدہ کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست کو سی پی ایس نے مسترد کردیا تھا،بانی متحدہ دسمبر کے وسط سے کورونا میں مبتلا ہونے کے سبب تقریباً ایک ماہ اسپتال داخل رہے تھے۔

sohail

sohail

Next Post

عمران خان پہلے بھی روس کا خفیہ دورہ کر چکے ہیں :ہارون الرشید

آج ان لوگوں کو قرض دیا جارہا ہے جنہیں بینک میں گھسنے بھی نہیں دیا جاتا تھا، گورنراسٹیٹ بینک کا بیان

20 وزارتوں میں 200 کمپنیاں،خسارہ 5 ہزار ارب ،ہوشرباانکشافات

پٹرول کی قیمت میں12روپے 3 پیسے کا اضافہ ، نوٹیفیکیشن جاری

پنجاب کابینہ میں چار نئے وزیر شامل کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In