• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

آج ان لوگوں کو قرض دیا جارہا ہے جنہیں بینک میں گھسنے بھی نہیں دیا جاتا تھا، گورنراسٹیٹ بینک کا بیان

by sohail
فروری 15, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنراسٹیٹ بینک رضا باقرنے کہاہے کہ آج ان لوگوں کو قرض دیا جارہا ہے جنہیں بینک میں گھسنے بھی نہیں دیا جاتا تھا، ہر سال ای بینکنگ ٹرانزیکشن 30 فیصد سے بڑھ رہی ہیں ۔اسلام آباد میں ڈیجیٹل پے منٹ موبائل ایپلی کیشن راست کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بتایا کہ راست پروگرام کے چار خصوصی نقاط ہیں، یہ فوری ادائیگی کا نظام ہے۔ راست ڈیجیٹل ادائیگی میں انقلاب لائے گا، موبائل فون نمبر کے ذریعے فوری ادائیگی کی جا سکے گی،ڈیجیٹل ادائیگی سسٹم راست مکمل طور پر مفت سہولت ہے۔انہوں

نے کہا کہ راست ایپ انٹر نیٹ بینکنگ کے چینلزپرموجود ہے۔راست ایپ کوکسی بھی بینک اکائونٹ کے ساتھ منسلک کرسکتے ہیں جبکہ اس ایپ کو استعمال کرنے والے موبائل ایپ پراکائونٹس میں رقوم بھیج سکیں گے اوروصول کرسکیں گے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ راست ڈیجیٹل ادائیگی میں انقلاب برپاکرے گا، اس ایم کا مقصد عام آدمی کیلئے بینکاری میں آسانیاں پیداکرنا ہے کیوںکہ راست فوری ادائیگی کانظام ہے، راست کانظام مفت ہے اس کے کوئی چارجزنہیں ہے۔رضا باقر نے کہا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے تحت بینکوں نے 131 ارب کی منظوری دی ہے، آج ہم انہیں قرضے دے رہے ہیں جنہیں بینک میں گھسنے نہیں دیا جاتا تھا، بینک اب عام شہریوں کوقرض فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بینکنگ نظام میں امیرکوہرطرح کی سہولت ملتی ہے جبکہ بینکاری میں غریب کومشکلات پیش آتی ہیں۔گورنراسٹیٹ بینک نے کہاکہ وزیراعظم نے ہمیشہ بینکنگ نظام بہترکرنے کی ہدایت کی ہے انکا وژن ہے بینکاری کا نظام ہر طبقے کر میسرہوانہوں نے کہا کہ ملک کا جی ڈی پی 370 ارب ڈالر ہے، پچھلے مالی سال 500 ارب ڈالر کی ای بینکنگ ٹرانزیکشنز ہوئیں، جبکہ ہر سال بینکنگ ٹرانزیکشن 30 فیصد سے بڑھ رہی ہیں۔

sohail

sohail

Next Post

20 وزارتوں میں 200 کمپنیاں،خسارہ 5 ہزار ارب ،ہوشرباانکشافات

پٹرول کی قیمت میں12روپے 3 پیسے کا اضافہ ، نوٹیفیکیشن جاری

پنجاب کابینہ میں چار نئے وزیر شامل کرنے کا فیصلہ

پی اے سی کا ساڑھے تین برسوں میں 544ارب روپے کی ریکوری کا انکشاف

جب 12روپے ادا ہی نہیں کیے گئے تو عوام سے کیوں وصول کیے جا رہے ہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In