• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

20 وزارتوں میں 200 کمپنیاں،خسارہ 5 ہزار ارب ،ہوشرباانکشافات

by sohail
فروری 15, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے حکومت سے سرکاری کمپنیوں کا آڈٹ کرانیکا مطالبہ کر دیا ،5 ہزار ارب کے خسارہ کے بعد آئی ایم ایف کا کہنا ہے سرکاری کمپنیوں کا آڈٹ ضروری ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سرکاری کمپنیوں کی گورننس اور آپریشنز بل 2021 پر غور کیا گیا، بل کے تحت حکومت سرکاری کمپنیوں کی کارکردگی صرف چیک کرسکے گی، کمپنیز کے بورڈ متعلقہ وزارت سے مشاورت کریں گے لیکن اپنے معاملات میں مکمل خود مختار ہوں گے، کمپنیاں اپنے اہداف بھی خود ہی طے کریں گی، حکومت کا کمپنیاں چلانے میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔ ن لیگ کی عائشہ غوث پاشا نے سوال کیا کہ سرکاری کمپنیوں کی اکثریت نقصان میں ہیں،کیا ان کی نجکاری کی جائیگی؟ حکومت کے اس مسودہ قانون کا کیا مقصد ہے؟ پیپلز پارٹی کے نوید قمرکا کہنا تھا کہ یہ قانون آئی ایم ایف کی ہدایات پر لایا جا رہا ہے۔ حکام وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ سینٹرل مانیٹرنگ نظام صرف کمپنیوں کی پرفارمنس چیک کریگا، کمپنیاں اپنے اہداف خود مقرر اور وزارت سے بھی سالانہ پروگرام پر مشاورت کریں گی، ان کمپنیوں کے بورڈ مکمل خود مختار ہوں گے، وزارت خزانہ کا ان کمپنیوں کو چلانے میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھرکا کہنا تھا کہ میرا تجربہ ہے خود مختار بورڈ کا صرف دعویٰ ہوتا ہے، عوام کا پیسا ہے، بتائیں یہ سرکاری کمپنیاں سالانہ کتنا نقصان کررہی ہیں؟حکام وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم کمپنیوں کو چلائیں گے نہیں صرف ان کیلئے معیار مقرر کریں گے، 200 کمپنیاں ہیں جنہیں 20 وزارتیں چلاتی ہیں، سال 19-2018 میں ان کمپنیوں نے 145 ارب روپیکانقصان کیا، زیادہ نقصان ڈسکوز ، پی آئی اے، پاکستان اسٹیل مل، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کرتی ہیں، زیادہ منافع او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کماتی ہیں۔

sohail

sohail

Next Post

پٹرول کی قیمت میں12روپے 3 پیسے کا اضافہ ، نوٹیفیکیشن جاری

پنجاب کابینہ میں چار نئے وزیر شامل کرنے کا فیصلہ

پی اے سی کا ساڑھے تین برسوں میں 544ارب روپے کی ریکوری کا انکشاف

جب 12روپے ادا ہی نہیں کیے گئے تو عوام سے کیوں وصول کیے جا رہے ہیں؟

بپی لہری کے پاس کل کتنا سونا اور چاندی تھی اور اس کی قیمت کیا ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In