• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, مئی 13, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

کچھ دنوں میں حملہ ہو سکتا ہے ،امریکی صدر نے روس، یوکرین بارے سنسنی خیز دعویٰ کر ڈالا

by sohail
فروری 17, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کا خطرہ بہت زیادہ ہے، روس یوکرین پر کچھ دنوں میں حملہ کر سکتا ہے، یوکرین تنازعے کا سفارتی راستہ اب بھی موجود ہے لیکن میرا روسی صدر پیوٹن سے بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ روس نے اپنی فوج کو پیچھے نہیں ہٹایا ہے بلکہ مزید فوجیوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین پر حملے کا بہانہ بنانے کیلئے روس جھوٹے فلیگ آپریشن میں مصروف ہے، ہمارے پاس ایسے اشارے موجود ہیں کہ روس حملہ کرنے کیلئے تیار ہے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں امریکی وزیر خارجہ بلنکن یوکرین تنازعے کے سفارتی راستے کے بارے میں بتائیں گے۔
نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ماسکو کے فوجی انخلا کے دعوؤں کو مسترد کردیا اور کہا کہ امریکا روس کو خون کی سپلائی کا ذخیرہ اور یوکرین کی سرحدوں کے قریب فوجیوں کی تعیناتی کرتے دیکھ رہا ہے۔
لائیڈ آسٹن نے کہا کہ روس کے جنگی طیاروں کی پروازیں بھی دیکھی گئی ہیں۔مشرقی یوکرین میں گولہ باری کی اطلاعات تشویش ناک ہیں۔
دوسری جانب مغربی دفاعی اتحاد نیٹوکے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کا بھی کہنا ہے کہ روس یوکرین پر کسی وارننگ کے بغیر بہت کم وقت میں حملہ کر سکتا ہے۔
برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹولٹن برگ نے کہا کہ روس کی مختصر نوٹس پر یوکرین پر حملہ کرنے کی پوری تیاری ہے، حملے کیلئے روس کے پاس فوج اور دیگر صلاحتیں مناسب تعداد میں موجود ہیں، روس کی تیاری صورتحال کو بہت خطرناک بنا رہی ہے۔
روس کا مؤقف
روس کا کہنا ہے کہ کریمیا سے روسی فوجی دستوں کو پرانے اڈوں پر جانےمیں وقت درکار ہے، کریمیا میں فوجی مشقوں کیلئے فورسز کی تعیناتی میں کئی ہفتے لگے تھے اور روسی فوجی دستوں کی روانگی ایک دن میں نہیں ہوسکتی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ روسی وزارت دفاع کے پاس فوجی مشقوں کے بعدفوجیوں کی واپسی کا واضح ٹائم ٹیبل موجود ہے،امید ہے روسی حملے کی نئی ممکنہ تاریخ کے بارے میں جعلی رپورٹوں پر یقین نہیں کیاجائےگا۔

sohail

sohail

Next Post

موٹروے ٹال ٹیکس میں سینکڑوں گنا اضافہ کا انکشاف،2010ء میں لاہور اسلام آباد موٹروے پر کتنا ٹیکس تھا،سالانہ کتنا اضافہ ہوا؟ مکمل تفصیلات

 یار رہنے دو، پلیز جانے دو، یہ بڑے اچھے لوگ ہیں 

روسی صدر پیوٹن نے یوکرینی صدر کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی مگر امریکہ نے مسترد کر دی ، وجہ کیا بتائی

اسمبلیاں توڑنے کا نوٹیفکیشن دستخط کرکے رکھ لیا گیا ہے، رانا ثنا اللہ کا بڑا دعویٰ

ہمیں لڑنے کیلئے اکیلا چھوڑ دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In