اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) گوادر میں 16گھنٹے سے زائد مسلسل بارش کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں، نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔
گوادر میں بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، سڑکیں زیر آب آگئیں اور پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،کئی مکانات گر گئے، شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
???? مکران کے ساحلی علاقوں میں سیلاب کی شدید صورتحال۔ گوادر میں اب تک ایک اندازے کے مطابق 150 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ⛈️⛈️⛈️
Weather Updates PK 2.0 – Jawad Memon / Pakistan Doppler pic.twitter.com/B16w8iYgug
— Weather Updates PK (@WeatherWupk) February 27, 2024
???? تازہ ترین : گوادر سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارش.. شہر گوادر میں اربن فلڈنگ کی صورتحال.. اب تک 140.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ.. pic.twitter.com/RJ669wbaa2
— PakWeather.com (@Pak_Weather) February 27, 2024
???? تازہ ترین : پیشگوئی کے عین مطابق گوادر سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارش.. شہر میں اربن فلڈنگ.. اب تک 81 ملی میٹر بارش ریکارڈ.. pic.twitter.com/KxO3H1cMTq
— PakWeather.com (@Pak_Weather) February 27, 2024
گوادر، بلوچستان میں آج ہونے والی بارش کے بعد کی صورتحال ، ہر طرف پانی ہی پانی ، اللّٰہ پاک رحم فرمائے ۔
جبکہ آج گوادر میں 155 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے pic.twitter.com/iCr2BzSedl— Yousaf Saeed (@YousafSaeedPTI) February 27, 2024





