• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home ایکسکلوسو

شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر کن ممالک کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ؟تفصیلات سامنے آگئیں 

by ویب ڈیسک
مارچ 5, 2024
in ایکسکلوسو
0
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات ،ایف بی آر نے 65 ارب روپےکے ریفنڈز جاری کردیے، تفصیلات جانیں 
0
SHARES
161
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (سمیرا سلیم سے) نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جبکہ انتخابات میں دھاندلی کے سنگین الزامات کے باوجود شہباز شریف کو ہمسایہ اور دیگر ممالک سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔
اب تک شہباز شریف کو جن ممالک اور اہم عالمی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں ان کی تفصیلات کچھ یوں ہیں ۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ، مبارکباد ایک میل کے ذریعے دی گئی ۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور باہمی مفادات پر پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے شہباز شریف سوشل میڈیا پلیٹ فارم Xپر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نازک حالات سے گزر رہا ہے،نئی حکومت کو تمام پاکستانی شہریوں کے لئے کام کرنا ہو گا،

کیمرون نے شہباز شریف حکومت کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے بھی شہباز شریف کو مبارکباد کا پیغام موصول ہوا ۔ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ۔
وہاں روسی صدر پوٹن نے بھی شہباز شریف کو مبارک باد دی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے ۔روسی صدر نے اپنے پیغام میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا ۔
ادھر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے شہباز شریف کو ٹیلیفون پر وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔انہوں نے ترکیہ اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات میں اضافے ، باہمی تعاون اور بھائی چارے کو بے مثال بلندیوں تک لے جانے کے لیے خصوصی عزم کا اظہار کیا ۔
شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر ہمسایہ ملک بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شہباز شریف کو مبارک باد دی ۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے  وزیراعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد دی۔
چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ نے شہباز شریف کو دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔
شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر ملائیشیا کے وزیراعظم کی جانب سے بھی مبارکباد کا پیغام موصول ہوا ۔ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر ٹیلی فون کرکے شہباز شریف کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے بھی شہباز شریف کووزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس خواہش کا اظہا ر کیا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے دونوں ممالک طویل المدتی دوطرفہ شراکت داری کو فروغ اور وسعت دیں گے۔
فلسطینی صدرنے بھی نو منتخب وزیراعظم شہبازشریف کو مبارکباددی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقوق اور انصاف کی فراہمی کیلئے آواز بلند کی ۔ماہ رمضان کی بھی آمد ہے اس ماہ کی برکات بھی آپکو مبارک ہوں، میں آپ،پاکستان اور عوام کے مستقبل اور ترقی و خوشحالی کے لئے دعا گو ہوں۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر تہنیتی پیغامات بھیجے۔
ابوظہبی، متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم کے عہدے کاحلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے ۔منگل کو متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے اے ڈبلیو ایم کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین شیخ منصور بن زاید النہیان نے محمد شہباز شریف کو پاکستان کے وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔

Tags: Prime Minister Shahbaz Sharif
ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
مریم نواز کی کابینہ ، مریم اورنگزیب ، عظمیٰ بخاری سمیت کس کو کونسا عہدہ ملے گا ، تفصیلات سامنے آگئیں 

مریم نواز کی کابینہ ، مریم اورنگزیب ، عظمیٰ بخاری سمیت کس کو کونسا عہدہ ملے گا ، تفصیلات سامنے آگئیں 

کھیل خطرناک مرحلے میں داخل، سپہ سالار کا واضح پیغام، سخت کریک ڈائون کا دوبارہ آغاز ؟دفاعی تجزیہ کار کامران یوسف کور کمانڈر کانفرنس کی اندرونی کہانی نکال لائے

کھیل خطرناک مرحلے میں داخل، سپہ سالار کا واضح پیغام، سخت کریک ڈائون کا دوبارہ آغاز ؟دفاعی تجزیہ کار کامران یوسف کور کمانڈر کانفرنس کی اندرونی کہانی نکال لائے

عمران خان کی رہائی کا پروانہ آگیا ؟علی امین گنڈا پور کی جیل میں کپتان سے ملاقات ، اڈیالہ سے باہر آتے ہی گنڈا پور کا ہنگامی اعلان

علی امین کی عمران خان سے ملاقات بعد خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ تشکیل، گورنر نے سمری پر دستخط کر دیے

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی ؟

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی ؟

عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر بھارتی وزیر اعظم کی گرم جوشی مگر شہباز شریف باری انتہائی ٹھنڈا ماحول ،وجہ کیا ہے ؟کامران یوسف دلچسپ تفصیلا ت سامنے لے آئے

عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر بھارتی وزیر اعظم کی گرم جوشی مگر شہباز شریف باری انتہائی ٹھنڈا ماحول ،وجہ کیا ہے ؟کامران یوسف دلچسپ تفصیلا ت سامنے لے آئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In