اسلام آباد(نیو زڈیسک ) سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دےدیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل نےمظاہر نقوی کو برطرف کرنےکی سفارش کر تے ہوئے اپنی رائے منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی شق نمبر 5 میں ترمیم کی ہے۔





