اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر موجود ”نیا پاکستان“ نامی ایک اکاؤنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
”نیا پاکستان“ کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں مریم نواز، نواز شریف اور مریم اورنگزیب کو ایک ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’ہیلی کاپٹر میں سفر‘۔
اس اکاونٹ نے جھوٹ پھیلانے کا وطیرہ بنا لیا ہے،اب قانونی راستہ اختیار کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہا
یہ پرائیویٹ جہاز ہے جو الیکشن سے پہلے کیمپین کے لئے استعمال ہوا،یہ اسوقت کا کلپ ہے،امید ہے کہ جھوٹ پھیلانے والے والے اکاونٹس پہ کاروائی پر کسی کو اعتراض نہیں ہوگا https://t.co/BxmMT3ohDS— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) March 16, 2024
Azma, action must be taken against this account that is spreading lies. Pls report to cyber crime. https://t.co/2wDKWJe7kc
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 16, 2024
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مریم نواز کے حوالے سے ایک خبر چلی تھی کہ انہوں نے گھر سے دفتر جانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال شروع کردیا ہے، جس کی وزیراعلیٰ پنجاب نے تردید بھی کی تھی۔
نیا پاکستان کی یہ پوسٹ اسی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتی ہے، جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ ’اس اکاؤنٹ نے جھوٹ پھیلانے کا وطیرہ بنا لیا ہے، اب قانونی راستہ اختیار کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہا‘۔
عظمیٰ بخاری نے ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ پرائیویٹ جہاز ہے جو الیکشن سے پہلے کیمپین کے لئے استعمال ہوا، یہ اس وقت کا کلپ ہے، امید ہے کہ جھوٹ پھیلانے والے اکاونٹس پر کارروائی پر کسی کو اعتراض نہیں ہوگا‘۔
عظمیٰ بخاری کے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا،’عظمیٰ اس اکاؤنٹ کے خلاف ایکشن لینا لازمی ہے جو کہ جھوٹ پھیلا رہا ہے، برائے مہربانی سائبر کرائم کو رپورٹ کریں‘۔





