لاہور (نیوز ڈیسک ) رمضان المبارک جاری ہے اور اب عید الفطر کی آمد آمد ہے ۔ پاکستانیوں کے اذہان میں اب یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر کا چاند کب نظر آئے گا تو قارئین معروف روحانی اسکالر و محقق حافظ عمران حمید اشرفی نے پیشگوئی کی ہے کہ اس سال 30 روزے ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ شوال المکرم کا چاند 10 اپریل بروز بدھ نظر آنے کی توقع ہے لہٰذا یکم شوال المکرم یعنی عیدالفطر انشاءاللہ 11 اپریل بروز جمعرات کو ہو گی۔





