اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) معروف تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ شہباز شریف حکومت میں وفاق وزراء کی وزیراعظم سے لڑائی شروع ہوگئی ہے۔ایک عام تاثر یہ ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت 3 وزیروں کو شہباز شریف کی مرضی کے بغیر لگایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیوب پر اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں مبشر لقمان نے کہا کہ 3 وزراء کی پوسٹنگ وزیراعظم کی مرضی کے تحت نہیں تھی جن میں محسن نقوی کے علاوہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شامل ہیں۔ آنے والے چند دن ملکی سیاست میں بہت اہمیت کے حامل ہیں۔
ویڈیو بیان میں مبشر لقمان نے کہا کہ نجکاری کمیشن کے سربراہ علیم خان کو بھی شہباز شریف کی مرضی کے بغیر لگایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایک اہم سیاسی شخصیت سے ملاقات کی ہے۔ آنے والے دنوں میں تحریکِ انصاف کے لیڈر مزید بھی خفیہ ملاقاتیں کریں گے۔
بیان میں مبشر لقمان نے کہا کہ ایک وزیر اعلیٰ گرفتار ہوگئے ہیں۔ محسن نقوی کو وزیر داخلہ لگایا گیا اور اگر وزیراعظم کو یا وفاقی حکومت کو قانون کی عملداری کیلئے کوئی ایکشن لینا ہے تو وہ وزیر داخلہ کی مرضی سے لینا ہوگا کیونکہ سارے قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کا حکم مانیں گے۔
معروف تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کرنا چاہتی ہے اور محسن نقوی چاہتے ہیں کہ وہاں اپنا من پسند آئی جی لے کر آئیں۔ مسلم لیگ (ن) اپنے لوگوں کو لانا چاہتی ہے۔ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹس لینے والا کوئی امیدوار سامنے نہیں آرہا۔