اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ میاں منشا پاکستان کے سب سے بڑے ٹیکس پیئر ہیں،میاں منشا نے 26ارب روپے کا ٹیکس دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینلز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئی ٹی سیکٹر میں آصف پیر نے 27ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کی ہے،جو سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں ان کیلئے پاکستان اونر کارڈ جاری کیا جائے گا، تمام کیٹگریز کے لوگوں کو ہم بلیو پاسپورٹ دیں گے،آج ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو اعزاز سفیرو ں کا درجہ دے رہے ہیں۔





