• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

ہمارے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں جو پارٹی توڑنا چاہتے ہیں، عمران خان

by ویب ڈیسک
اپریل 6, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
توڑ پھوڑ کیس ،عمران خان بری
0
SHARES
539
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت گرانے کے باوجود دو مرتبہ جنرل باجوہ سے مل سکتا ہوں تو کسی سے بھی مل سکتا ہوں۔

عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گراف جیولری سیٹ کی مالیت 3 ارب ظاہر کرکے ہمیں سزا دی گئی، ہم نے گراف جولری سیٹ کی مزید تین جگہ سے کوٹیشن لی، کوٹیشنز کے مطابق جیولری کی قیمت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگست میں جب مجھے پکڑا گیا تو پولیس میرے بیڈ روم میں داخل ہوئی وہاں سے میرا پاسپورٹ اور چیک بک بھی لے گئی، بشریٰ بی بی نے بنی گالہ میں موجود قیمتی اشیاء کو اسی وجہ سے کہیں اور منتقل کردیا تھا، انعام شاہ اور توشہ خانہ کے ایک ملازم کو آئی ایس آئی نے میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا، توشہ خانہ میں سزا دلوانے کے لیے دبئی میں پارٹ ٹائم سیلزمین سے گراف جیولری سیٹ کی مالیت کا تخمینہ لگوایا گیا، توشہ خانہ ریفرنس بنانے پر چیئرمین نیب اور انعام شاہ کے خلاف کیس کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ فواد چودری پریس کانفرنس کرچکا تھا لیکن اسے وعدہ معاف گواہ بنانے کیلئے پکڑے رکھا۔ پرویز الہی اور شاہ محمود قریشی آج پریس کانفرنس کر دیں تو ان کے سارے کیسز ختم ہو جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ کو فیصل آباد کیس اور بھٹو کیس یاد ہے مگر قاضی فائز عیسیٰ کو نظر نہیں آرہا کہ لوگ ملٹری جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 18 مارچ کو مجھے جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنے کا منصوبہ تھا 24 گھنٹے پہلے ہی جوڈیشل کمپلیکس کو ٹیک اوور کر لیا گیا تھا سادہ کپڑوں میں ملبوس بہت سے لوگ جوڈیشل کمپلیکس میں موجود تھے کیوں جوڈیشل کمپلیکس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے نہیں لائی جا رہی؟
ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف فیتے کاٹتا رہا ہے اس کے پاس طاقت نہیں، ملک کا معاشی طور پر بیڑا غرق ہونے لگا ہے، آج ملک بدل چکا ہے اور لوگوں میں شعور آچکا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کبھی فوج سے لڑائی نہیں کی، جنرل باجوہ نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا تھا، میں جنرل باجوہ کو ڈی نوٹیفائی کر سکتا تھا لیکن نہیں کیا، حکومت گرانے کے باوجود دو مرتبہ جنرل باجوہ سے مل سکتا ہوں تو کسی سے بھی مل سکتا ہوں، اس وقت میری ذات کا ایشو نہیں پاکستان کا ایشو ہے مجھے قائل کرلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عدلیہ بالکل بھی آزاد نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی انڈوسکوپی کے بغیر کچھ پتہ نہیں چل سکتا، جب کوئی چیز اندر چلی گئی تو بظاہر دیکھنے سے کچھ معلوم نہیں ہوسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں آج سیاست سے پیچھے ہوجاؤں تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ نون لیگ کا جنازہ نکلے گا جب قوم پر مہنگائی کی جائے گی، اس وقت امید صرف ججز سے ہے 6 ججز کو سلام پیش کرتا ہوں، ججز ملک کے مستقبل کو بچائیں، سرمایہ کاری صرف قانون کی بالادستی سےآسکتی ہے، اس وقت قوم ججز کی طرف دیکھ رہی ہے۔
صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ بشریٰ بی بی نے کہا پارٹی کے اندر کچھ لوگ ان پر امریکی ایجنٹ ہونے کا الزام لگارہے ہیں، جس پر عمران خان نے کہا کہ ہمارے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں جو پارٹی کو توڑنا چاہتے ہیں وہی بشریٰ بی بی پر بھی الزام لگارہے ہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا یہی وجہ ہے کہ پارٹی کے اندر بنائی جانے والی کمیٹیوں کی تشکیل نو ہو رہی ہے؟
عمران خان نے کہا کہ کمیٹیوں کی تشکیل روزمرہ کے سیاسی معاملات کیلئے بنائی گئی ہیں حتمی فیصلے کور کمیٹی ہی کرے گی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
سوشل میڈیا پر وائرل بچی کے ہمراہ چیتے کی تصویر کی اصل حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر وائرل بچی کے ہمراہ چیتے کی تصویر کی اصل حقیقت سامنے آگئی

تائیوان میں خوفناک زلزلے کے دوران نرسنگ سٹاف اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے نوزائیدہ بچوں کی جان بچانے میں لگا رہا

تائیوان میں خوفناک زلزلے کے دوران نرسنگ سٹاف اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے نوزائیدہ بچوں کی جان بچانے میں لگا رہا

ٹوئٹر سے بوٹ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا آغاز

ٹوئٹر سے بوٹ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا آغاز

ملک ایک بار پھر خطرے میں ، ڈالر پانچ سو سے ایک ہزار روپے تک جا نے کا خدشہ ،رئوف کلاسرا

تمام معاملات حل ،اسلام آباد میں ٹاپ ٹی وی اینکروں کی بیٹھک میں  عمران کی رہائی کی خبروں کی گونج ، خان کے جنرل عاصم پر تازہ ترین حملوں بعد یہ سب کیسے ممکن ہوگا ؟ رئوف کلاسرا نے بڑی خبر دیدی

اے ٹی ایم سے پیسے لائو ورنہ جان سے جائو ، اسلام آباد میں غیر ملکیوں سمیت 6 افراد کے ساتھ بڑی ڈکیتی،  6 گھنٹے تک اغوا کیے رکھا

اے ٹی ایم سے پیسے لائو ورنہ جان سے جائو ، اسلام آباد میں غیر ملکیوں سمیت 6 افراد کے ساتھ بڑی ڈکیتی، 6 گھنٹے تک اغوا کیے رکھا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In