• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

چھوٹی عید کے بعد پہلا بڑا جھٹکا ، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

by ویب ڈیسک
اپریل 15, 2024
in پاکستان, تازہ ترین, معیشت
0
پاکستانیوں کیلئے پٹرول کا جھٹکا تیار ، قیمت میں کتنا بڑا اضافہ متوقع ؟ 
0
SHARES
163
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 193 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 54 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 174 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 60,60 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں اگلے 15 دن کے لیے ہوں گی۔
وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ 15 روز میں عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
جنرل فیض حمید کا ہاتھ تھا یا نہیں؟ کمیشن کی تحقیقات مکمل

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن کی سابق ڈی جی ISIجنرل فیض حمید بارے رپورٹ تیار ، مکمل تفصیلات

ملت ایکسپریس واقعہ:خاتون نے خود چھلانگ لگائی ، ترجمان ریلوے

ملت ایکسپریس واقعہ:خاتون نے خود چھلانگ لگائی ، ترجمان ریلوے

علی امین نے کہا 7 کروڑ اور نوکری لو الیکشن چھوڑ دو، مقتول ریحان زیب کے بھائی کا الزام، بڑے انکشافات کر دیے

علی امین نے کہا 7 کروڑ اور نوکری لو الیکشن چھوڑ دو، مقتول ریحان زیب کے بھائی کا الزام، بڑے انکشافات کر دیے

پاکستان میں فراڈیے مادر پدر آزاد ، سہانے مستقبل کا خواب آنکھوں میں لیے کراچی کے نوجوانوں ساتھ 2 کروڑکا مبینہ فراڈ

پاکستان میں فراڈیے مادر پدر آزاد ، سہانے مستقبل کا خواب آنکھوں میں لیے کراچی کے نوجوانوں ساتھ 2 کروڑکا مبینہ فراڈ

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا دھرنا کمیشن کو دیا بیان سامنے آگیا

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا دھرنا کمیشن کو دیا بیان سامنے آگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In