• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

ملت ایکسپریس واقعہ:خاتون نے خود چھلانگ لگائی ، ترجمان ریلوے

by ویب ڈیسک
اپریل 16, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
ملت ایکسپریس واقعہ:خاتون نے خود چھلانگ لگائی ، ترجمان ریلوے
0
SHARES
74
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(نیوز ڈیسک )  ملت ایکسپریس سے خاتون کے مبینہ طور پر گر کر جاں بحق ہونے اور پولیس اہلکار کی جانب سے تشدد کیس میں ترجمان ریلوے نے کہا ہےکہ ابھی تک کے بیان کے مطابق خاتون نے خود چھلانگ لگائی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جیوپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ریلوے بابر علی رضا نے کہا کہ خاتون کسی دوسرے مسافر کی جگہ آکر بیٹھی تھیں، جس مسافرکی جگہ خاتون آکر بیٹھیں اس نے کہا کہ آپ اس جگہ سے اٹھ جائیں، خاتون دوسرے مسافر کی سیٹ سے نہیں اٹھیں اور اس کے سامان کو خاتون نے بکھیرنےکی کوشش کی، جب یہ سارا معاملہ ہوا تو پولیس اہلکار میر حسن کو بلایا گیا، میر حسن نے خاتون سے پہلے منت سماجت کی لیکن وہ خاتون اس مسافرکی جگہ سے اٹھنے پر آمادہ نہیں ہوئیں، اس کے بعد جو ہوا ہے وہ سب ویڈیو میں ہے، یہ ساری معلومات وہاں پر موجود مسافروں سے ملی ہے۔
ترجمان ریلوے نے کہا کہ کہا گیاکہ کس طرح کے پولیس اہلکار ہیں جو 20 ،25 منٹ سے اس خاتون سے درخواست کر رہے ہیں ان کو ہٹائیں یہاں سے،اس کے بعد جو پھر پولیس اہلکار نے کیا وہ پھر آپ سب کے سامنے ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار خاتون کو دوسرے ڈبے میں لے گیا، ایک دو چینلز پر چلایا جا رہا تھا کہ اہلکار نے خاتون کو قتل کیا، خاتون کی لاش چنی گوٹھ کے قریب رلی تھانہ ملتان ڈویژن سے ملی ہے، اس اہلکار کی سی ڈی آر بھی نکالی گئی ہے، سی ڈی آر کے مطابق 7 اور 8 تاریخ کو اہلکار کا کراچی حیدرآباد میں ہی ہونا پایا جاتا ہے،7 تاریخ کو 7 بج کر 25 منٹ پر حیدر آباد میں اسلحہ جمع کراتے نہ صرف اسٹیشن عملے نے دیکھا ہے بلکہ اس کا رجسٹر میں بھی ریکارڈ موجود ہے کہ وہ حیدرآباد میں اتر گیا تھا، اہلکار کو مسافروں نے حیدرآباد کے بعد بھی نہیں دیکھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ خاتون کے ٹرین سے چھلانگ لگانے پر مسافروں نے شورڈالا ہے، ابھی تک کے بیان کے مطابق خاتون نے خود چھلانگ لگائی ہے لیکن ہم کسی پہلو کو نظر انداز نہیں کر رہے، ہمارے پاس مسافروں کی اسٹیٹمنٹ موجود ہیں کہ جس کے مطابق خاتون کو دوسرے ڈبے میں رکھا گیا ہے، خاتون کو کسی ایسی جگہ پر نہیں رکھا گیا تھا جہاں کوئی دوسرا موجو د نہ ہو۔
ترجمان پاکستان ریلویز کا کہنا تھاکہ اہلکارمیر حسن کے ابتدائی بیان کے مطابق خاتون کو دوسرے ڈبے میں لے گیا تھا، اہلکار میر حسن ضمانت پر ہے، آج دوبارہ عدالت میں جائیں گے تاکہ اس کی ضمانت منسوخ کرائی جاسکے، انکوائری کا آغاز ہے ، میر حسن کو دوبارہ بلایا جائے گا، جس نےخاتون پر ہاتھ اٹھایا اسے نہیں چھوڑا جائےگا، ایف آئی آر ریلوے نے خود درج کرائی ہے، متعلقہ ریل کے ڈبے کے مسافروں سے رابطہ کررہے ہیں،کچھ سےرابطےکر بھی لیے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بچوں اور مسافروں کے بیانات بھی لیے جائیں گے، مسافروں نے خاتون کو ٹرین سے چھلانگ لگاتے دیکھ کر شور مچایا، چھلانگ لگانے پر بچنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
علی امین نے کہا 7 کروڑ اور نوکری لو الیکشن چھوڑ دو، مقتول ریحان زیب کے بھائی کا الزام، بڑے انکشافات کر دیے

علی امین نے کہا 7 کروڑ اور نوکری لو الیکشن چھوڑ دو، مقتول ریحان زیب کے بھائی کا الزام، بڑے انکشافات کر دیے

پاکستان میں فراڈیے مادر پدر آزاد ، سہانے مستقبل کا خواب آنکھوں میں لیے کراچی کے نوجوانوں ساتھ 2 کروڑکا مبینہ فراڈ

پاکستان میں فراڈیے مادر پدر آزاد ، سہانے مستقبل کا خواب آنکھوں میں لیے کراچی کے نوجوانوں ساتھ 2 کروڑکا مبینہ فراڈ

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا دھرنا کمیشن کو دیا بیان سامنے آگیا

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا دھرنا کمیشن کو دیا بیان سامنے آگیا

نواز شریف اورمریم روٹی کی قیمت چیک کرنے تندورپہنچ گئے، روٹی لگوا کر چیک بھی کی

پاکستان کی سعودی عرب کو بڑی پیشکش

پاکستان کی سعودی عرب کو بڑی پیشکش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In