اسلام آباد (رانا اشرف سے ) فیصل آباد میں افسوس ناک واقعہ۔ سرگودھا روڈ کے علاقہ گلشن مدینہ کے رہائشی تاجر نے گھریلو نا چاقی اور کاروباری نقصان سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی دو بیویوں، تین بیٹیوں ایک بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا بعد ازاں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔تفصیل کے مطابق تھانہ نشاط آبادکی علاقہ گلشن مدینہ سرگودھا روڈ میں گھر کے سربراہ کاظم جواد نے گھریلو نا چاقی اور کاروباری نقصان سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی دو بیویوں اور چار بچوں کو فائرنگ سے قتل کرکے خودکشی کرلی۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 55 سالہ کاظم جاوید، دو بیویاں 45 سالہ امبرین ، 30 سالہ فضہ، تین بیٹیاں 22 سالہ یمنہ ، 19سالہ عروج، 8 سالہ رومااور 6 سالہ بیٹا موسیٰ شامل ہے۔ بیٹیاں یمنہ اور عروج بیوی امبرین میں سے تھے جبکہ بیٹی رومااور بیٹا موسیٰ بیوی فضہ سے تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی تو سب جاں بحق پائے گئے۔ پولیس کی بھاری نفری اور اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کردی ہے۔





