• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستانیوں کیلئے تاریخی دن ، پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

by ویب ڈیسک
مئی 3, 2024
in پاکستان, تازہ ترین, ٹیکنالوجی
0
پاکستانیوں کیلئے تاریخی دن ، پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ
0
SHARES
139
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(نیوز ڈیسک ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ ہوگیا۔ پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 27 منٹ پر خلا میں بھیجا گیا، چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے روانہ ہوا۔
ہینان سے مشن کی کی روانگی پر سپارکو میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جہاں سپارکو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تالیوں سے گونج اٹھا۔
انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے رکن کور کمیٹی ڈاکٹرخرم خورشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا، سیٹلائٹ کی مدد سے چاند کی سطح کی مختلف تصاویر لی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ چین اور سپارکونے تیار کیا ہے، پاکستان کے پاس تحقیق کے لیے اپنی سیٹلائٹ سے لی جانے والی چاند کی تصاویر ہوں گی، یہ دنیا کا پہلا مشن ہے جو چاند کی دوسری طرف سے نمونے حاصل کرے گا، یہ مشن 53 دن پر مشتمل ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مشن میں چاند پر چکر لگانا، ٹیک آف کرنا اور واپس پہنچنا شامل ہے جب کہ یہ 2 کلو گرام تک کا مادہ اٹھانے کی کوشش کرے گا۔
دوسری جانب جنرل منیجر آئی ایس ٹی سید ثمر عباس کا کہنا تھاکہ یہ تاریخ ساز مناظر ہیں، پاکستان کا پرچم چاند کے مدار میں پہنچنے والا ہے۔
سید ثمر عباس نے مزید کہا کہ چاند کا موسم، زمین اور مقناطیسی میدان سے متعلق اس مشن سے اہم معلومات ملیں گی۔
2022 میں چینی نیشنل اسپیس ایجنسی نے ایشیا پیسیفک اسپیس کارپوریشن آرگنائزیشن (ایپسکو) کے ذریعے رکن ممالک کو چاند کے مدار تک مفت پہنچنے کا منفرد موقع فراہم کیا تھا۔
ایپسکو کی پیشکش پر رکن ممالک نے اپنے منصوبے بھیجے تھے، ایپسکو کے رکن ممالک میں پاکستان، بنگلا دیش، چین، ایران، پیرو، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور ترکی شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے بھی مجوزہ منصوبہ جمع کرایا تھا، 8 ممالک میں سے صرف پاکستان کے منصوبے کو قبول کیا گیا، دو سال کی محنت کے بعد سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ کو مکمل کیا جاسکا۔

Tags: Historic moment: iCube Qamar: Pakistan to launch first satellite moon mission today
ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
سوشل میڈیا جرائم سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنادی، ایجنسی کا سربراہ 21یا 22گریڈ کا افسر ہوگاجسے آئی جی پولیس کے اختیارات حاصل ہونگے

سوشل میڈیا جرائم سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنادی، ایجنسی کا سربراہ 21یا 22گریڈ کا افسر ہوگاجسے آئی جی پولیس کے اختیارات حاصل ہونگے

کون حنیف عباسی ؟ فارم 47کی بات کی تو آپ اور ن لیگ منہ چھپاتے پھرو گے ،  سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی میں تلخ کلامی

کون حنیف عباسی ؟ فارم 47کی بات کی تو آپ اور ن لیگ منہ چھپاتے پھرو گے ، سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی میں تلخ کلامی

ویرات کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا بھارتی کرکٹ شائقین کرکٹر رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے، آن لائن بد تمیزی

ویرات کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا بھارتی کرکٹ شائقین کرکٹر رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے، آن لائن بد تمیزی

منڈی بہائو الدین : آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر رفیق امجد مر کر 2بچیوں کو بینائی دے گئے ، 14 سالہ فاطمہ اور 12 سالہ رابعہ کی بینائی بحال

منڈی بہائو الدین : آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر رفیق امجد مر کر 2بچیوں کو بینائی دے گئے ، 14 سالہ فاطمہ اور 12 سالہ رابعہ کی بینائی بحال

حکومت کا ججوں کی تقرری کے طریقہ کار کیلئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ

حکومت کا ججوں کی تقرری کے طریقہ کار کیلئے آئین میں ترمیم کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In