• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

گندم سکینڈل دراصل کوئی سکینڈل نہیں ، چائے پیالی کی طوفان میں اٹھایا گیا ، سابق نگران وزیر اعظم کاکڑ کا بیا ن ، حکومت کی جانب سے عہدے کی پیشکش کی خبروں بارے بڑا انکشاف

by ویب ڈیسک
مئی 13, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
عمران خان واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے 2 آرمی چیفس کے ساتھ جھگڑا مول لیا : کاکڑ
0
SHARES
100
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(نیوز ڈیسک) سابق نگراں وزیر اعظم اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے گندم اسکینڈل اور سیاسی صورت حال پر کہا ہے کہ یہ وہ واحد گندم سکینڈل ہے جس میں اٹا مہنگا ہونے کی بجائے سستا ہوا، اس کے نتیجے میں خط غربت میں آنے والے 11 کڑور لوگوں کو سستا آٹا اور سستی روٹی ملی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مجھے حکومت کی جانب سے کسی قسم کے عہدے کی پیش کش نہیں ہوئی، یہ میڈیا کی حد تک ہے بس، میں، محسن نقوی اور فیصل واوڈا سینیٹ میں آزاد ہیں، ہمیں مینڈیٹ ہمارے صوبائی اراکین نے دیا، ہم فیڈریشن کے نمائندے ہیں، نہ ہمارا ووٹر چھپا ہوا ہے، نہ ووٹر نامعلوم ہے نہ ایجنڈا نامعلوم ہے۔
گندم سکینڈل کے حوالے سے انھوں نے کہا جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے عوام کو سمجھ آ رہا ہے کہ نہ گندم کا کوئی بحران ہے نہ یہ کوئی اسکینڈل ہے، چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کی کوشش کی گئی ہے، ملک میں بارہ سالوں کے دوران پیداوار اور طلب کے ٹارگٹ میں بڑا فرق رہا ہے۔ سابق نگراں وزیر اعظم نے کہا 2019 میں امپورٹ بل آرڈر کے تحت ویسے ہی گندم منگوانے کی اجازت تھی، نگراں حکومت کے دور میں ہم نے پرائیوٹ سیکٹر کو اضافی گندم منگوانے کی کوئی اجازت نہیں دی تھی، سپلائی اور ڈیمانڈ کے اصولوں کے تحت مارکیٹ کی ڈیمانڈ پورا کرنے کے لیے پرائیوٹ امپوٹرز نے گندم امپورٹ کی۔
انھوں نے کہا یہ ایس آر او تحریک انصاف کی حکومت میں جاری ہوا تھا، جس کی اجازت تحریک انصاف کی حکومت میں دی گئی ہو، اس میں کرپشن کا الزام ہم پر کیسے آ سکتا ہے؟ اب تک نہ حکومتی سطح پر اس کو اسکینڈل تسلیم کیا گیا ہے اور نہ ہی مجھے کسی نے اس معاملے پر طلب کیا ہے، ایک کمیٹی ضرور تشکیل دی گئی ہے جس نے ڈیٹا اکٹھا کیا ہے۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ سیکٹر کے ذریعے جس 14 لاکھ ٹن گندم کی امپورٹ کی بات کی جا رہی ہے اس میں سے 5 لاکھ ٹن ہمارے نگراں دور میں جب کہ 9 لاکھ ٹن پچھلے ڈیڑھ ماہ میں موجودہ دور حکومت میں آئی ہے۔
انھوں نےمزید کہا کہ ملک میں جہاں منظم جرائم اور دہشت گردی ہو وہاں ریاست کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، جہاں لوگ تشدد پر اتر آئیں وہاں ریاست کی ذمہ داری ہے اپنی پوری طاقت کا استعمال کر کے اس کو روکا جائے، کچے کے ڈاکو پچھلے 6 ماہ کے دوران ابھر کر سامنے آئے ہیں، ڈاکوں نے اپنا گینگ منظم کر کے وارداتوں میں اضافہ کیا ہے، جو حکومت آئی ہے وہ ذمہ داری لے اور اپنا قانونی و آئینی ذمہ داری پوری کرے، غیر ریاستی عناصر چاہے کوئی بھی ہو ان کو کسی گروہ کے خلاف استعمال کرنے کا میں قائل نہیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات ،ایف بی آر نے 65 ارب روپےکے ریفنڈز جاری کردیے، تفصیلات جانیں 

وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی عہدےسے استعفیٰ دے دیا

آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات منظور، بجلی اور آٹے کے نئےنرخ مقرر، انٹرنیٹ بحال

آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات منظور، بجلی اور آٹے کے نئےنرخ مقرر، انٹرنیٹ بحال

شیرافضل مروت کوپارٹی سےکیوں نکالاگیا،عمران خان نے بتادیا

شیرافضل مروت کوپارٹی سےکیوں نکالاگیا،عمران خان نے بتادیا

ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کی توقع رکھتے ہیں: جنرل سید عاصم منیر

مادر وطن کیلئے جان قربان کر دینے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں: آرمی چیف

وزیراعظم کا اسٹریٹجک اداروں کے علاوہ تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان

وزیراعظم کا اسٹریٹجک اداروں کے علاوہ تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In