اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ انتظامیہ نے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے دوران تصویر لیک ہون کی تحقیقات شروع کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف انٹر اکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے ، جس دوران عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے ، بانی پی ٹی آئی نے آسمانی رنگ کی شرٹ زیب تن کر رکھی ہے ، اس دوران ان کی تصویر لیپ ٹاپ سے کھینچی گئی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، اس تصویر کو تحریک انصاف کے آفیشل پیج پر بھی شیئر کیا گیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ نجی ٹی وجیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ سپریم کورٹ انتظامیہ نے تصویر وائرل ہونے پر تحقیقات شروع کر دیں ہیںاورسی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، پولیس تصویر کو وائرل کرنے والے کے خلا ایکشن لے گی ، تصویر کورٹ روم رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی ۔





