• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں: عمران خان کی شبلی فراز کو خاموش رہنے کی ہدایت، شیر افضل مروت بارے کیا کہا؟

by ویب ڈیسک
مئی 17, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں: عمران خان کی شبلی فراز کو خاموش رہنے کی ہدایت، شیر افضل مروت بارے کیا کہا؟
0
SHARES
449
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات میں شبلی فراز پھٹ پڑے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبروں پر شبلی فراز نے سینیٹر اعظم سواتی کی موجودگی میں عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اور اسد قیصر اور شاندانہ گلزار کے اختلافات سے آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شبلی فراز کو خاموش رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاندانہ گلزار اور باقی رہنماؤں سے بات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق شبلی فراز نے کہا کہ مجھے شک کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے ، مجھے پارٹی میں خرابیوں کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ شاندانہ گلزار، شہریار، شیر افضل جذباتی ہیں لیکن پارٹی کیلئے ان کی قربانیاں ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے شاندانہ گلزار کو ملاقات کیلئے طلب کرلیا اور پارٹی مسائل پر جھگڑنے کی بجائے رہنماؤں کی رہائی پر جدوجہد کا کہا۔
ذرائع کا کہناہے کہ عمران خان نے مزید کہا کہ شکایتیں مت لگائیں،مجھے معلومات مل رہی ہیں کون کیا کر رہا ہے، مجھے پتہ ہے کس نے قربانیاں دیں اورکون کس سے ملا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے شبلی فراز کو شکایات کے بجائے پارٹی کیلئے پارلیمان کے اندر اور باہر کام کرنے کا کہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاندانہ گلزار اگلے ہفتے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گی، کورکمیٹی کو عمران خان سے ملاقات اور تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
کرغزستان میں مقامی افراد کے غیر ملکی طلبہ پر حملے، مبینہ طور پر متعدد پاکستانی طلبہ زخمی، وزیراعظم شہباز کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ ، تفصیلات سامنے آگئیں 

کرغزستان میں مقامی افراد کے غیر ملکی طلبہ پر حملے، مبینہ طور پر متعدد پاکستانی طلبہ زخمی، وزیراعظم شہباز کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ ، تفصیلات سامنے آگئیں 

پاسکو سنٹر میں واردات، ملزمان ہزاروں باردانہ لوٹ کر فرار

پاسکو سنٹر میں واردات، ملزمان ہزاروں باردانہ لوٹ کر فرار

اسلام آباد:مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ3کلومیٹرتک پھیل گئی

اسلام آباد:مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ3کلومیٹرتک پھیل گئی

کرغزستان میں مقامی افراد کے غیر ملکی طلبہ پر حملے، متعدد پاکستانی طلبہ کے نشانہ بننے کی اطلاعات ، فوج طلب ، واقعہ پیش کیوں آیا ؟ ہوشربا تفصیلات

کرغزستان میں مقامی افراد کے غیر ملکی طلبہ پر حملے، متعدد پاکستانی طلبہ کے نشانہ بننے کی اطلاعات ، فوج طلب ، واقعہ پیش کیوں آیا ؟ ہوشربا تفصیلات

وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

وزیراعظم کی زیرسربراہی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل، جہانگیر ترین بھی شامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In