• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

عمران خان 9 مئی اور آزادی مارچ سمیت 3 مقدمات میں بری

by ویب ڈیسک
مئی 20, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
توڑ پھوڑ کیس ،عمران خان بری
0
SHARES
129
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عدالتوں نے عمران خان کو 9 مئی اور آزادی مارچ سمیت 3 مقدمات میں بری کردیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نو مئی ، آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی سمیت تین کیسز میں بانی پی ٹی آئی کو بری کردیا ۔
عدالت نے شیخ رشید ، فیصل جاوید کو بھی تھانہ کوہسار اور تھانہ کراچی کمپنی میں توڑ پھوڑ اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف وزری پر درج مقدمات میں بری کردیا۔
تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید ، فیصل جاوید، نواز اعوان ، شاہ محمود قریشی ، قاسم سوری ، راجہ خرم نواز کو بھی بری کر دیا۔
آزادی مارچ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے آزادی مارچ کے دوران تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی،فیصل جاوید ، علی نواز اعوان ، سیف اللہ نیازی ، زرتاج گل ، اسد عمر کو بری کردیا ۔
تھانہ کھنہ میں نو مئی کے مقدمے میں بھی بانی پی ٹی آئی کو بری کردیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کےمقدمے میں بریت کا فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ مقدمے کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے دیگر افراد کو اکسایا، مگر ان کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ثبوت و شواہد موجود نہیں۔
فیصلے کے مطابق ریکارڈ پر موجود شواہد بانی پی ٹی آئی کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں، عدالت ایسے ریکارڈ پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیس آگے نہیں چلاسکتی۔
فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک ملزم کو بغیر کسی وجہ کے اس کے قانونی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا، پراسیکیوشن کی جانب سے کیس ٹھوس شواہد پر مبنی نہیں ، پراسیکیوشن اگر موجود شواہد ریکارڈ کرواتی ہے تب بھی بانی پی ٹی آئی پر جرم ثابت نہیں ہوتا، حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے پراسیکیوشن کی اسٹوری انتہائی مشکوک بن گئی ہے، کیس موجودہ شواہد کی روشنی میں چلایا گیا تو عدالت کا قیمتی وقت ضائع ہوگا۔ عدالت نے حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی کی تھانہ کھنہ میں 9مئی 2023 کو درج مقدمے میں درخواست بریت منظور کی جاتی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کون تھے ؟

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کون تھے ؟

چیف جسٹس پاکستان نے شیخ محمد بن کریم عیسیٰ سے ملنے والا قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کروا دیا

چیف جسٹس پاکستان نے شیخ محمد بن کریم عیسیٰ سے ملنے والا قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کروا دیا

ایران کے سپریم لیڈر نے محمد مخبر کو نیا سربراہ مقرر کردیا

ایران کے سپریم لیڈر نے محمد مخبر کو نیا سربراہ مقرر کردیا

آئی ایم ایف کا دبائو ، بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ، تفصیلات سامنے آگئیں 

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

ایرانی صدر کا تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر کس ملک کا تیار کردہ تھا؟ جانیں بیل 212 ہیلی کاپٹر بارے کچھ چونکا دینے والی معلومات

ایرانی صدر کا تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر کس ملک کا تیار کردہ تھا؟ جانیں بیل 212 ہیلی کاپٹر بارے کچھ چونکا دینے والی معلومات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In