اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) نامعلوم افرادکے حملے میں ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن زخمی ہوگئے ۔رؤف حسن جی سیون مرکز میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر سے نکلے تو باہر نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور 4 تھے جنہوں نے کسی چیز سے رؤف حسن پر وار کیے اور ان سے چھینا جھپٹی کی کوشش بھی کی اور لوگوں کے جمع ہونے پر فرار ہوگئے۔ حملے میں ترجمان پی ٹی آئی کے چہرے پر زخم آئے ہیں۔