• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, مئی 13, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

جو کچھ اپ لوڈ ہوتا ہے، عمران کی مرضی سے ہوتا ہے: زین قریشی کا 1971 کی جنگ سے متعلق ویڈیو پر بیان سامنے آگیا ، مزید کیا کچھ کہا ؟

by ویب ڈیسک
مئی 31, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
جو کچھ اپ لوڈ ہوتا ہے، عمران کی مرضی سے ہوتا ہے: زین قریشی کا 1971 کی جنگ سے متعلق ویڈیو پر بیان سامنے آگیا ، مزید کیا کچھ کہا ؟
0
SHARES
474
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے آفیشل اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی 1971 سے متعلق ویڈیو پر پی ٹی آئی مشکل میں آگئی۔ بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ مجیب اور سابق صدر پاکستان یحییٰ خان سے متعلق ویڈیوپوسٹ کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے وضاحتیں دینے کی نوبت آگئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تو اس بارے میں کچھ نہیں پتا۔
سابق وزیر مملکت اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے 71ء سے متعلق ویڈیو سے بانی پی ٹی آئی کو لاتعلق قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر ہونے والی ویڈیو کا علم ہی نہیں ہے، 1971 سے 2018 تک کے حالات دوبارہ نہ پیدا کیے جائیں۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ آئندہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جو بھی مواد شیئر ہو گا وہ ان کی مرضی کے بغیر نہیں ہو گا۔
ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا کہ مجھے بھی کچھ نہیں پتا، اکاؤنٹ تو امریکا سے چلتا ہے تاہم اب زین قریشی نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی کا کہنا تھاکہ ’ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ خان صاحب کے اکاؤنٹ کو باہر سے کوئی کررہا ہے اور یا کوئی اور ہو رہا ہے، عمران خان پابند سلاسل ہیں وہ اپنا اکاؤنٹ خود تو نہیں کرسکتے تو پارٹی کو کرنا پڑتا ہے اور پارٹی ہی خان صاحب کی ٹوئٹس کرتی ہے، ان کی اپروول سے کرتی ہے، ان کی انڈوسمنٹ سے کرتی ہے، اس میں ایسی کوئی دو رائے نہیں ہے، اب اس کو جتنا کھینچ لیں بال کی کھال اتار لیں وہ ان کی مرضی ہے‘۔
اس موقع پر اینکر نے سوال کیا کہ’آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ ٹوئٹر پر جو آتا ہے وہ خان صاحب کی ہدایات پر آتا ہے اور پارٹی پالیسی ہوتی ہے؟ اس پر زین قریشی نے جواب دیا کہ بالکل ایسا ہی ہے‘۔
دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم معاملے کی تحقیقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی تھی تاہم عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر ویڈیو پر جواب دینے سے انکار کر دیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی اے نے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم سے کہا تھا کہ وہ اپنے وکلا کے بغیر شامل تفتیش نہیں ہوں گے۔
وہیں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں متنازع ٹوئٹ پر مشاورت کی جائے گی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
میں نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی ، شہباز کے پاس کچھ نہیں، نواز شریف سے بہتر مذاکرات ہوسکتے ہیں: فواد چوہدری

ابھی نندن کےمعاملے پرڈونلڈ ٹرمپ نےعمران خان کوفون کرکے کیا کہا تھا، فواد چوہدری کا بڑا انکشاف

نگران حکومت کا جاتے جاتے عوام کو بڑا جھٹکا ، کل سے پٹرول کی قیمت میں کتنا بڑا اضافہ متوقع ؟ اوگرا نے سمری حکومت کو بھیج دی

عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

وزیر اعظم آفس کی ہدایت کے بر عکس 15روپے کی بجائے پٹرول کی قیمت میں معمولی سی کمی

اے ٹی ایم سے پیسے لائو ورنہ جان سے جائو ، اسلام آباد میں غیر ملکیوں سمیت 6 افراد کے ساتھ بڑی ڈکیتی،  6 گھنٹے تک اغوا کیے رکھا

راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے جنازہ میں جانے والوں کو لوٹ لیا

پی آئی اے کی حج پرواز میں دھماکے کی آواز، ریاض میں ہنگامی لینڈنگ

پی آئی اے کی حج پرواز میں دھماکے کی آواز، ریاض میں ہنگامی لینڈنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In