اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) راولپنڈی میں تھانہ صدرکےعلاقےشاہ پور قبرستان کے قریب ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے آگئی ۔ جنازہ کی ادائیگی کے لئے جانے والے افراد کو لوٹ لیا گیا۔ 4ڈاکوؤں نے خاتون سمیت 9افراد سے موٹرسائیکل اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ جبکہ ڈاکوؤں نے شہریوں کو قیمتی فونز سے بھی محروم کر دیا ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا،ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔





