اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی بریت کا مختصر فیصلہ جاری کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصر تحریری فیصلے میں کہا کہ 30 جنوری کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 15 اگست کی ایف آئی آر کے الزامات سے بری کیا جاتا ہے، دونوں کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار نہیں تو رہا کردیا جائے ۔





