اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران شائقین کے لیے پرائیویٹ ڈنر کی میزبانی پر پاکستانی ٹیم اور بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
جی قارئین ۔۔!لگتا ہے تنازعات اور پاکستانی ٹیم کا چولی دامن کا ساتھ ہے کیونکہ خبر کچھ یہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے T20 ورلڈ کپ 2024 کی مہم شروع کرنے سے قبل، کہا جا رہا ہے کہ امریکہ میں کرکٹ شائقین کے لیے ایک پرائیویٹ ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔ بظاہر، شائقین کو ملاقات اور سلام دعا کے لیے مدعو کیا گیا تھا اور انہیں پاکستان کے اسٹار کھلاڑیوں کو دیکھنے کا موقع ملنا تھا تاہم یہ دعوت مفت نہیں تھی کیونکہ شائقین سے مبینہ طور پر فی مداح 25 امریکی ڈالر وصول کیے گئے تھے، ۔ اس حوالے سے پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے سوشل میڈیا پر چونکا دینے والے دعوے کیے اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ پروگرام پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں نے منعقد کیا تھا۔لطیف نے ایکس اکائونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ اس ویڈیو میں راشد لطیف ، ڈاکٹر نعمان نیاز اور کرکڑ مبصر کامران مظفر موجود تھے اور ان تینوں کی جانب سے اس انکشاف پر قومی ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ کیا کہ شائقین کو پاکستانی کھلاڑیوں سے نجی ڈنر پارٹی میں ملنے کی اجازت دی گئی اگر وہ 25 امریکی ڈالر ادا کریں، اور وہ اس خیال سے حیران نظر آئے۔
Unofficial Private Dinner During WC24#T20WorldCup pic.twitter.com/BXEgPyA2p2
— Rashid Latif | ???????? (@iRashidLatif68) June 4, 2024
اس خبر کو بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے موقر روزناموں نے رپورٹ کیا ہے جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ سوالات اٹھ گئے ہیں ۔ یاد رہے یہ اقدام کسی ڈونیشن ڈرائیو یا خیراتی ادارے کے لیے نہیں تھا۔
مذکورہ واقعہ کے بعد پاکستان کے سابق کھلاڑی راشد لطیف نے پی سی بی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی سی بی ورلڈ کپ کے دوران یا اس سے پہلے بھی، کیسے کھلاڑیوں کو کسی بھی ایکٹیویٹی کا حصہ بنا کر وقت ضائع کرسکتی ہے؟‘۔
How can you Meet and Greet During and before World Cup ? Why @TheRealPCBMedia allow to do private Dinners ? They change practice timings for participate in commercial Dinners . please focus on cricket and money will come automatically.. entry Fees $ 25.00 pic.twitter.com/CKJE2GAJhv
— Rashid Latif | ???????? (@iRashidLatif68) June 4, 2024
انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے نجی عشائیے کی اجازت دی ہی کیوں؟ یہ کون کر سکتا ہے؟ یہ ایک خوفناک عمل ہے، خدا نہ کرے، اگر اس دوران کوئی گڑبڑ ہوتی تو لوگ یہ کہیں گے کہ لڑکے پیسے کما رہے ہیں، براہ کرم کرکٹ پر توجہ دیں، پیسہ خود بخود آجائے گا ۔
دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ میں پہلے میچ سے چند دن قبل اس طرح کی ایونٹ منعقد کرنے پر مداحوں نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ اس وقت قومی ٹیم کو پریکٹس سیشنز پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے نہ کہ غیر ضروری سرگرمیوں میں۔





