اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر فاسٹ بولر نسیم شاہ گراؤنڈ میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔ اتوار کی شب نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی بار پاکستانی ٹیم بھارتی بلے بازوں کو آل آؤٹ کرنے میں کامیاب رہی لیکن بولرز کی شاندار کارکردگی کے باوجود ٹیم میچ نہ جیت سکی۔بھارت ٹیم 119 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو 120 رنز کا ہدف ملا۔قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز ہی بناسکی اور یوں بھارت کو چھ رنز سے کامیابی ملی، آخری گیند کے لیے وکٹ پر نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی موجود تھے۔
ویڈیو: میچ جتوانے کی سرتوڑ کوشش کرنیوالے نسیم بھارت سے شکست پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے نسیم شاہ نے 4 گیندوں پر 10 رنز اسکور کیے جبکہ انہوں نے چار اوورز میں 21 رنز دے کر 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
ٹیم کو جیت دلوانے کی سر توڑ کوشش کرنے والے نسیم شاہ پاکستان کی شکست کے بعد آبدیدہ ہوگئے، جنہیں ناصرف ساتھی کرکٹر شاہین آفریدی نے دلاسہ دیا بلکہ بھارتی کرکٹرز بھی نسیم شاہ سے ملتے ہوئے ان کا کاندھا تھپتھپاتے رہے۔
ویڈیو: میچ جتوانے کی سرتوڑ کوشش کرنیوالے نسیم بھارت سے شکست پر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے@Muqabil_With_RK pic.twitter.com/mMCawKjmSj
— Mad e Muqabil (@Muqabil_With_RK) June 10, 2024





