• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایک ماہ تک ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دینے والے محسن نقوی 10روز میں ہی پھٹ پڑے ، ٹیم میں بڑی سرجری اور نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے کا اعلان

by ویب ڈیسک
جون 10, 2024
in تازہ ترین, کھیل
0
پاسپورٹ پرشادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کا اندارج،وزیرداخلہ نے نوٹس لے لیا
0
SHARES
376
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو چھوٹی نہیں بلکہ بڑی سرجری کی ضرورت ہے، وقت آگیا ہے کہ باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے۔
بھارت کے خلاف بڑے میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے میچ کے بعد صحافیوں سے اپنی گفتگو محسن نقوی نے کہا کہ آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن آج کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قوم جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم تیار کرنی ہے اور وقت آگیا ہےکہ باہر بیٹھا نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک بہترین ٹیم بنانا ہے، اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بیٹرز کی لاپروائی ، غیر ذمہ داری اور غفلت نے پاکستان کو جیتا ہوا میچ ہروا دیا۔
اس قبل غالباً 30مئی کو محسن نقوی نے 4 ہفتے تک کرکٹ ٹیم پر تنقید نہ کرنے کی اپیل کی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ہی اکیلا سب پر بھاری ہے، یہ وقت ٹیم کو سپورٹ کرنے کا ہے لہٰذا چار ہفتے تک تنقید سے گریز کریں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
سوشل میڈیا پر قومی اسمبلی کے نو منتخب نمائندوں کی ماہانہ تنخواہ 1لاکھ 88ہزار روپے ہونے کا دعویٰ ، در حقیقت ایک ایم این اے کی تنخواہ اور مراعات کیا کیا ہیں ؟ تفصیلات جانیں 

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کی 3ماہ کے اندر اندر قومی اسمبلی تحلیل ہونے کی پیشگوئی،باقی صوبائی اسمبلیاں موجود رہیں گی

ٹی 20،ٹیم کے کوالیفائی نہ کرنے کی صورت میں 5لوگ فارغ کر دیں ، سابق پاکستانی کرکٹر سکندر بخت کی تجویز

ٹی 20،ٹیم کے کوالیفائی نہ کرنے کی صورت میں 5لوگ فارغ کر دیں ، سابق پاکستانی کرکٹر سکندر بخت کی تجویز

پٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 20 روپے تک اضافے کا امکان

پٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 20 روپے تک اضافے کا امکان

سعودی عرب میں حجاج کرام کی گرفتاریاں، حاجیوں کا تعلق کس ملک سے ہے ، جانیں

خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 20 زبانوں میں پیش کیا جائے گا ، تیاریاں مکمل

پاکستان نے 1 ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کردی

اسٹیٹ بینک نے 4 سال بعد شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In