• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 20 زبانوں میں پیش کیا جائے گا ، تیاریاں مکمل

by ویب ڈیسک
جون 10, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
سعودی عرب میں حجاج کرام کی گرفتاریاں، حاجیوں کا تعلق کس ملک سے ہے ، جانیں
0
SHARES
67
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 20 زبانوں میں پیش کیا جائے گا۔ جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل پریذیڈنسی عرفات کے خطبے کے لیے اب تک کا سب سے بڑا ترجمہ پراجیکٹ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے جس کا مقصد خطبہ حج اردو سمیت 20 زبانوں میں دنیا بھر میں ایک ارب سامعین تک پہنچانا ہے۔
یہ اہم منصوبہ مملکت کے مذہبی روادری، اعتدال اور امن کے پیغام کو اجاگر کرنے،اسلام کی حقیقی تصویر اور اس کی اعلی اقدار کو ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
حرمین شریفین میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے تصدیق کی ہے کہ خطبہ حج کے ترجمے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جو 20 بین الاقوامی زبانوں میں بیک وقت ڈیجیٹل چینلز، پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کے ذریعے نشر ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ خطبہ حج کا ترجمہ حج سیزن میں دینی امور کے آپریشنل پلان کا ایک بڑا حصہ ہے جس کا مقصد تمام زبانوں کے مسلمانوں اور دنیا بھر تک اسلام کا حقیقی پیغام پہنچانا ہے۔ یہ منصوبہ اسلام کے پیغام کو پھیلانے اور عازمین کی خدمت میں مملکت کی کوششوں کو اجاگر کرنے میں دانشمندانہ قیادت کی گہری دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔
یاد رہے گزشتہ سال بھی فرانسیسی، انگریزی، فارسی، اردو، ہاؤسا، روسی، ترکی، پنجابی، چینی، مالائی، سواحلی، ہسپانوی، پرتگالی، امہاری، جرمن، سویڈش، اطالوی، ملیالم، بوسنیائی، فلپائنی اورفلپائنی زبان میں خطبہ حج کا ترجمہ کیا گیا تھا۔
2017 میں پہلی بار پانچ بین الاقوامی زبانوں میں خطبہ حج کا ترجمہ نشر کیا گیا۔ بعد ازاں زبانوں کی تعداد بڑھا کر 10 کر دی گئی۔ 2022 میں زبانوں کی تعداد 14 تک پہنچ گئی اور اب20زبانوں میں ترجمہ کیا جا رہا ہے۔ خطبہ حج سمارٹ موبائل فون، حرمین شریفین کی ویب سائٹ اور منارۃ الحرمین پلیٹ فارم کے ذریعے بھی پیش ہو گا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پاکستان نے 1 ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کردی

اسٹیٹ بینک نے 4 سال بعد شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا

مرحوم ایرانی صدر کے بعد ایک اور ملک کے سربراہ طیارے سمیت لاپتہ

مرحوم ایرانی صدر کے بعد ایک اور ملک کے سربراہ طیارے سمیت لاپتہ

حج جیسے مقدس فریضے کو بھی نہ بخشا ،سعودیہ میں فرضی حج کمپنی چلانے والے 2 پاکستانیوں سمیت 4 غیرملکی گرفتار

حج جیسے مقدس فریضے کو بھی نہ بخشا ،سعودیہ میں فرضی حج کمپنی چلانے والے 2 پاکستانیوں سمیت 4 غیرملکی گرفتار

چیئرمین پی ٹی آئی کا اپوزیشن کی تحریک میں مولانا فضل الرحمان کے آن بورڈ ہونے کا دعویٰ

چیئرمین پی ٹی آئی کا اپوزیشن کی تحریک میں مولانا فضل الرحمان کے آن بورڈ ہونے کا دعویٰ

سوشل میڈیا پر قومی اسمبلی کے نو منتخب نمائندوں کی ماہانہ تنخواہ 1لاکھ 88ہزار روپے ہونے کا دعویٰ ، در حقیقت ایک ایم این اے کی تنخواہ اور مراعات کیا کیا ہیں ؟ تفصیلات جانیں 

جنوبی پنجاب صوبہ کن علاقوں پر مشتمل ہوگا ؟ آئینی ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In