• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی، جو مومنوں کو تکلیف دیتے ہیں کبھی فلاح نہیں پاسکتے، خطبہ حج

by ویب ڈیسک
جون 15, 2024
in تازہ ترین, دنیا
0
قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی، جو مومنوں کو تکلیف دیتے ہیں کبھی فلاح نہیں پاسکتے، خطبہ حج
0
SHARES
30
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک ) مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ دیتے ہوئے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے کہا کہ مصیبتوں اور فساد سے دور رہو، قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی۔
شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج میں کہا کہ تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لیے ہیں اور اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، ارکان اسلام کی پیروی میں ہی ہدایت موجود ہے، اللہ نے پیغمبر محمدﷺ کے احکامات پر عمل کا حکم دیا ہے، رسول ﷺکی اتباع کرنے والوں نے ہمیشہ ہدایت پائی ہے۔
امام وخطیب مسجد الحرام کا کہنا تھا کہ نماز برائی سے بچاتی ہے، شیطان کے وسوسوں سے خود کو محفوظ رکھیں، اللہ تعالی نے تفرقہ ڈالنے سے منع کیا ہے، اللہ پر توکل کرنے والوں کو دنیا اور آخرت میں کامیابی ملتی ہے۔
خطبہ حج میں انہوں نے کہا کہ مصیبتوں اور فساد سے دور رہو، کسی کو برے نام اور برے القابات سے نہ پکارو، قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی، جو مومنوں کو تکلیف دیتے ہیں کبھی فلاح نہیں پاسکتے۔
شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج میں کہا کہ تقویٰ اختیار کرنا چاہیے، کسی کا حق مت کھاؤ، شراب اور جوا شیطانی عمل ہے، اسلام فحاشی، برائی اور امانت میں خیانت کرنے سے منع کرتا ہے۔
امام وخطیب مسجد الحرام کا کہنا تھاکہ کبھی کسی معاملے پرکسی دوسرے معبودکو نہ پکاراجائے، مصیبت اور پریشانی میں اللہ تعالی سے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ حاکمیت اور حقیقی حکمرانی اللہ تعالی کی ذات کی ہے، انسان اللہ سے ڈر کر زندگی بسر کرے اور ان باتوں سے رکنا چاہیے جس میں اللہ کی ناراضی ہے کیونکہ اللہ کی نافرمانی کرنےوالاجنت میں داخل نہیں ہو سکتا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پاکستانی نان فائلرز کو بڑا دھچکا ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بڑی پابندی کی منظوری دیدی

پاکستانی نان فائلرز کو بڑا دھچکا ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے بڑی پابندی کی منظوری دیدی

وڈیرے کاغریب شخص کے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا واقعہ ، گورنر سندھ کا زخمی اونٹ کے مالک کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

وڈیرے کاغریب شخص کے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا واقعہ ، گورنر سندھ کا زخمی اونٹ کے مالک کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

صدیوں قدیم روایت ’’الخلیف‘‘ آج بھی برقرار ، جانتے ہیں یوم عرفہ پر حجاج کے علاوہ کعبۃ اللہ کا طواف کرنے والی یہ خوش قسمت خواتین کون ہیں ؟ 

صدیوں قدیم روایت ’’الخلیف‘‘ آج بھی برقرار ، جانتے ہیں یوم عرفہ پر حجاج کے علاوہ کعبۃ اللہ کا طواف کرنے والی یہ خوش قسمت خواتین کون ہیں ؟ 

نان فائلر کے بجلی اورگیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے، مزید کیا کچھ ہوگا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں 

نان فائلر کے بجلی اورگیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے، مزید کیا کچھ ہوگا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں 

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلےکے جھٹکے، عوام کا کلمہ طیبہ کا ورد ، تفصیلات سامنے آگئیں 

اسلام آباد، پشاور، چارسدہ اور سوات سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In