• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

سیاح کو تھانے لے جانا اہم غلطی ، پولیس حراست میں سیاح نے توہین مذہب سے انکار کیا، مدین واقعے پر وفاقی ادارے کی رپورٹ

by ویب ڈیسک
جون 22, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
سیاح کو تھانے لے جانا اہم غلطی ، پولیس حراست میں سیاح نے توہین مذہب سے انکار کیا، مدین واقعے پر وفاقی ادارے کی رپورٹ
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی ادارے کی سوات کے علاقے مدین میں مبینہ توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو جلانے کے واقعے کی رپورٹ سامنے آگئی۔
وفاقی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے مبینہ ملزم سلیمان کو کمرے کا دروازہ کھولنے کا کہا، ملزم نے دروازہ کھولا اور مبینہ توہین مذہب سےانکار کردیا، مقامی پولیس ملزم کو تھانے لے گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو تھانے لے جانا اہم غلطی تھی، متعلقہ ایس ایچ او نے کسی افسرسے رہنمائی حاصل نہیں کی تھی اور نہ ملزم کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا، پولیس نے ملزم کو 40 منٹ تک حراست میں رکھا، دوران حراست بھی ملزم نے توہین مذہب سے انکار کیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے دلیری سے ہجوم کو روکنے کی کوشش کی اور نقصان پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم ہجوم کے وقت اعلیٰ پولیس افسران یا سیاسی رہنماؤں کی غیرموجودگی بھی نقصان کا باعث بنی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور ہجوم کے درمیان تصادم میں نقصان بھی ہوا، ہوائی فائرنگ اور جھڑپ میں 11 افراد اور 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، پولیس اسٹیشن مدین میں پولیس موبائل وین بھی جلائی گئی، اس کے علاوہ 2 موٹر سائیکلیں اور پولیس کی 5 نجی گاڑیاں بھی جلائی گئیں۔
دوسری جانب مدین میں توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کے قتل اور پولیس اسٹیشن جلانے کے واقعات کی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ پولیس نے توہین مذہب کا الگ مقدمہ بھی درج کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کہ دونوں مقدمات کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ضلع سوات کے علاقے میں توہین مذہب کےالزام میں ایک شخص کو آگ لگادی گئی تھی، پولیس کے مطابق لوگوں نےمبینہ ملزم کوتشدد کانشانہ بنایا تھا۔ پولیس نےملزم کو گرفتار کیا تو مشتعل افراد نے تھانےکوبھی آگ لگادی تھی۔
مشتعل مظاہرین نے ملزم کو تھانے سے نکال کرجلا ڈالا تھا جبکہ واقعے میں 11 شہری اور 5 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
سیاح کو تھانے لے جانا اہم غلطی ، پولیس حراست میں سیاح نے توہین مذہب سے انکار کیا، مدین واقعے پر وفاقی ادارے کی رپورٹ

سیاح کے ہولناک قتل بعد سوات، کالام کے تمام ہوٹلز ویران ، مختلف شہروں سے آئے سیاح واپس لوٹ گئے ،ہر طرف ہو کا عالم

خانہ کعبہ کے کلید بردار (چابی کے محافظ) شیخ صالح الشائبہ انتقال کرگئے

خانہ کعبہ کے کلید بردار (چابی کے محافظ) شیخ صالح الشائبہ انتقال کرگئے

لاڑکانہ میں چوری کا انوکھا واقعہ ، چور’’ دیو قامت موبائل فون ٹاور‘‘ لے اُڑے

لاڑکانہ میں چوری کا انوکھا واقعہ ، چور’’ دیو قامت موبائل فون ٹاور‘‘ لے اُڑے

گیری کرسٹن کی رپورٹ اہم قرار، کرکٹرز تنزلی پر سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کر سکتے ہیں، ذرائع

گیری کرسٹن کی رپورٹ اہم قرار، کرکٹرز تنزلی پر سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کر سکتے ہیں، ذرائع

سیاح کو تھانے لے جانا اہم غلطی ، پولیس حراست میں سیاح نے توہین مذہب سے انکار کیا، مدین واقعے پر وفاقی ادارے کی رپورٹ

سوات: مدین واقعے میں ملوث 23 افراد گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In