اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سوات میں بڑی انوسٹمنٹ کی خواہشمند غیر ملکی فرم مدین میں سیاح کے قتل کا ہولناک واقعہ دیکھ کر الٹے پائوں واپس لوٹ گئی ، لیگی رہنما و وزیر احسن اقبال کا کامران خان کے ٹی وی شو میں اہم انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل میں سوات میں مبینہ توہین مذہب کے الزام میں سیالکوٹ کے ایک سیاح کو قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا جس پر عوام کی جانب سے شدید رد عمل بھی دیکھنے میں آیا اور مجرمان کو قرار واقعی سزا دینے کا پر زور مطالبہ کیا گیا ۔ اس حوالے سے سینئر اینکر پرسن کامران خان کے ٹی وی شو میں لیگی رہنما و وزیر احسن اقبال نے انکشاف کیا کہ سوات کے واقعہ کی وجہ سے ہمارا امیج خراب ہو ا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک غیر ملکی فرم انویسٹمنٹ کی غرض سے سوات میں ہوٹل بنانا چاہتی تھی تاہم سوات واقعہ دیکھ کر وہ واپس لوٹ گئے ۔۔ ویڈیو ملاحظہ کیجئے :