لاہور(نیوز ڈیسک )قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی خراب فارم تاحال بحال نہ ہوسکی، نیٹس میں بھی فاسٹ بولرز کو کھیلنے سے قاصر رہے۔وائٹ بال فارمیٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے لگائے گئے کیمپ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بھائی عبید کی گیندیں کھیلنے میں مشکلات درپیش رہیں۔
سوشل میڈیا پر بابراعظم کی نیٹ پریکٹس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابراعظم فاسٹ بولر عبید شاہ کیخلاف بیٹنگ کررہے ہیں تاہم وہ انکی اِن سوئنگ ڈیلیوریز سے پریشان ہیں جبکہ شارٹ بال انکے جسم پر لگی جس سے واضح ہورہا ہے کہ وہ تاحال فارم حاصل نہیں کرسکے ہیں۔
Babar Azam, Fakhar Zaman, Naseem Shah and his brother Obaid Shah practicing together 🙌🔥
— Babar Azam's World (@Babrazam358) July 17, 2024
ٹی20 ورلڈکپ میں کپتانی اور بیٹنگ ایوریج کے باعث بابراعظم شدید تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ انکی حالیہ کارکردگی نہایتی مایوس کن رہی ہے۔میگا ایونٹ کے 4 میچز میں بابراعظم مھض 4 میچز میں تقریباً 100 کے اسٹرائیک سے 122 رنز بناسکے تھے۔





